بڑوانی: سیندھوا میں ممبئی آگرہ ہائی وے پر کار اور کنٹینر میں ٹکر، دو نوجوانوں کی موت
دو شدید زخمی، ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار بڑوانی، یکمجون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع کے سیندھوا شہر سے 10 کلومیٹر دور ممبئی آگرہ قومی شاہراہ پر پیر کی صبح ایک المناک سڑک حادثے میں مہاراشٹر کے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ ج
ہلاک


دو شدید زخمی، ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار

بڑوانی، یکمجون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع کے سیندھوا شہر سے 10 کلومیٹر دور ممبئی آگرہ قومی شاہراہ پر پیر کی صبح ایک المناک سڑک حادثے میں مہاراشٹر کے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ جاملی ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتار کار نے کنٹرول کھو دیا، ایک ڈیوائیڈر کو عبور کیا اور آنے والے کنٹینر سے ٹکرا گئے۔حادثے میں کار کے پرخچے اڑگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی دیہی پولیس اسٹیشن، ڈائل 112 اور ایمبولینس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک نوجوان کو مردہ قرار دے دیا گیا، جب کہ دوسرا علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

چاروں نوجوان اندور جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق، چار نوجوان، جو سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) اور پونے، مہاراشٹر کے رہنے والے تھے، کار نمبر ایم ایچ 11 سی ڈبلیو 4644 میں اندور کی طرف جا رہے تھے۔ پیر کی صبح تقریباً 7 بجے جب ان کی کار جاملی ٹول پلازہ پر پہنچی، تو اس نے اچانک کنٹرول کھو دیا، ڈیوائیڈر کو عبور کیا اور غلط سائیڈ پر جا گری۔ اسی لمحے کار سامنے سے آنے والے تیز رفتار کنٹینر نمبر یوپی 21 ڈی ٹی 2996 سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کو شدید نقصان پہنچا اور اندر موجود نوجوان پھنس گئے۔

ایک نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، دوسرے نے اسپتال میں دم توڑ ا۔

بدری ناتھ نانگرے (30) ساکن سمبھاجی نگر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ شدید زخمی انیکیت (28) کو علاج کے لیے سیندھوا سول اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی بھی موت ہوگئی۔ بھوشن راجارام (25) ساکن پونے اور امت (26) ساکن سمبھاجی نگر بھی اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

ہائی وے پر افراتفری

حادثے کے بعد شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے افراتفری کا راج رہا۔ تصادم کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے گاڑی میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے باعث ٹریفک کچھ دیر کے لیے درہم برہم رہی تاہم بعد میں پولیس نے اسے بحال کردیا۔ پولیس نے تباہ شدہ کنٹینر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ حادثہ کے بعد کنٹینر ڈرائیورکے موقع سے فرار ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کار نے کنٹرول کھو دیا اور ایک ڈیوائیڈر کو عبور کیا۔ تاہم پولیس حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی۔ دونوں نوجوانوں کی بے وقت موت سے ان کے اہل خانہ سوگ میں ڈوب گئے ہیں۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کروا کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande