
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔
بینکوں نے ایمرجنسی کریڈٹ گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کے تحت چھوٹے کاروباری اداروں کو 35,000 کروڑ کے قرضوں کی منظوری دی ہے۔ اس میں موجودہ عالمی بحران سے متاثر ہوائی کمپنیوں کے لیے 5,000 کروڑ شامل ہیں۔ اسکیم کا مقصد 2.55 لاکھ کروڑ روپے کا اضافی کریڈٹ فراہم کرنا ہے۔
نئی دہلی میں مغربی ایشیا کے بحران پر ایک بین وزارتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مالیاتی خدمات کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری منوج متھل ایپن نے پیر کے روز کہا کہ ایمرجنسی کریڈٹ گارنٹی اسکیم 5 مئی کو شروع کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد کاروباری سیکٹر، خاص طور پر غیر ایم ای ایم ایس کے شعبے میں مناسب لیکویڈیٹی کو یقینی بنانا ہے۔ مرکزی کابینہ نے 5 مئی کو اس کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ 29 مئی تک 2.62 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی رقم 1.71 لاکھ کروڑ ہے۔ بینکوں نے تقریباً 80,000 درخواستوں کی منظوری دی تھی۔ ان میں سے، 35,194 کروڑ روپے پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں، اور 15,720 کروڑ روپے کی ضمانتیں جاری کی جا چکی ہیں۔
جوائنٹ سکریٹری نے یہ بھی بتایا کہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں ایک آو¿ٹ ریچ پروگرام چل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای سی ایل جی ایس 5.0 اسکیم، جس کی کل لاگت 18,100 کروڑ ہے، مغربی ایشیا کے بحران سے متاثر ہو ئی کمپنیوں اور ایم ایس ایم ای کی مدد کرے گی۔ اس اسکیم کے تحت، بینک اپنے موجودہ ورکنگ کیپیٹل پر 20% اضافی قرض فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائن سیکٹر کی مدت پہلی ادائیگی کی تاریخ سے سات سال ہو گی، جس میں دو سال کی پابندی بھی شامل ہے۔ایم ایس ایم ای اور غیر ایم ایس ایم ای کے لیے، مدت پہلی ادائیگی کی تاریخ سے پانچ سال ہوگی، جس میں ایک سال کا موقوف بھی شامل ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ