الاوۂ سرطوق مبارک کی تزئین و آرائش کو منظوری، شیعہ برادری کو راحت
حیدرآباد، یکم جون (ہ س) -حیدرآباد کی شیعہ برادری کے لیے ایک اہم پیشرفت میں، دارالشفاء کی تزئین و آرائش اور بحالی کے کام مجاز وقف حکام کی نگرانی میں جاری رہیں گے۔ جاری کردہ ایک بیان میں تلنگانہ کے محکمہ ثقافتی ورثہ نے واضح کیاکہ مرمت کا کام صرف اور
الاوۂ سرطوق مبارک کی تزئین و آرائش کو منظوری، شیعہ برادری کو راحت


حیدرآباد، یکم جون (ہ س) -حیدرآباد کی شیعہ برادری کے لیے ایک اہم پیشرفت میں، دارالشفاء کی تزئین و آرائش اور بحالی کے کام مجاز وقف حکام کی نگرانی میں جاری رہیں گے۔ جاری کردہ ایک بیان میں تلنگانہ کے محکمہ ثقافتی ورثہ نے واضح کیاکہ مرمت کا کام صرف اور صرف تاریخی مذہبی ادارے کے تحفظ، دیکھ بھال اور بحالی کے لیے کیاجارہاہے۔گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کواس کی اطلاع دی ہے، اور ہدایت کی ہے کہ کوئی غیر مجاز ترقی یاتجارتی تعمیر نہ کی جائے۔

یہ اقدام آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایم ایل سی مرزا ریاض الحسن آفندی کی نمائندگی کے بعد سامنے آیا ہے۔

الاوۂ سرطوق مبارک حیدرآباد،اضلاع اور ملک بھر سے ہزاروں شیعہ عقیدت مندوں اور سوگواروں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، خاص طور پر محرم کے دوران، جو اس سال 16 جون کو آتا ہے۔ تلنگانہ ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ اس سے قبل بحالی کے کام مکمل کر لیے جائیں گے۔

یہ ادارہ محکمہ ہیریٹیج تلنگانہ کے براہ راست کنٹرول میں نہیں آتا ہے۔ اس لیے یہ تزئین و آرائش کے کاموں پرکوئی پابندی نہیں لگاسکتا۔ اس نے یہ بھی کہاکہ تزئین وآرائش کوروکنے کے لیے دیئے گئے پہلے احکامات اس کےاختیار سے باہر تھے اور انہیں واپس لیاجاناچاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande