اے ایم یو کے طلبہ قومی مالیاتی خواندگی کوئز کے قومی فائنل کے لیے منتخب
علی گڑھ, یکم جون (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے نیشنل فنانشیئل لٹریسی کوئز (این ایف ایل کیو) 2026 کے قومی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ کامیابی شعبہ کامرس کے اے ایم یو فنانس اینڈ انویسٹمنٹ فورم (اے ایف آئی ایف) کے زیر اہتمام ابتدا
اے ایم یو کے طلبہ قومی مالیاتی خواندگی کوئز کے قومی فائنل کے لیے منتخب


علی گڑھ, یکم جون (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے نیشنل فنانشیئل لٹریسی کوئز (این ایف ایل کیو) 2026 کے قومی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ کامیابی شعبہ کامرس کے اے ایم یو فنانس اینڈ انویسٹمنٹ فورم (اے ایف آئی ایف) کے زیر اہتمام ابتدائی مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد حاصل ہوئی۔

11 مئی تا 20 مئی آن لائن منعقد ہونے والے اس کوئز اور مالیاتی خواندگی مہم میں ملک بھر سے 1,200 سے زائد رجسٹریشن ہوئے اور ایک ہزار سے زائد شرکاء نے اس میں حصہ لیا۔ یہ اقدام انڈین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ (سیبی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکورٹیز مارکیٹس (این آئی ایس ایم) کی ملک گیر مہم کا حصہ ہے، جس کا ہدف نوجوانوں میں مالیاتی خواندگی اور سرمایہ کاری سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے۔

یہ پروگرام شعبہ کامرس کے سابق صدر پروفیسر نواب علی خان کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا۔ اس کی نظامت سیبی اور این آئی ایس ایم کے ٹرینر ڈاکٹر انکور بھٹناگر نے کی، جبکہ اے ایف آئی ایف کے صدر مسٹر سرفراز حسین نے کلب کے اراکین اور رضاکاروں کے تعاون سے پروگرام کو مربوط کیا۔

فیکلٹی آف کامرس کے ڈین پروفیسر ایم اشرف علی اور شعبہ کامرس کے صدر پروفیسر محمد آصف خان نے طلبہ کو اس دستیابی پر مبارکباد پیش کی اور مالیاتی تعلیم کے حوالے سے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو سراہا۔

فیکلٹی کوآرڈینیٹرز پروفیسر محمد شمیم اور ڈاکٹر جہانگیر چوہان نے بھی قومی فائنل کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قومی فائنل اگست 2026 میں منعقد ہوگا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande