ایئر مارشل ترون چودھری نے سنٹرل ایئر کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا چارج سنبھال لیا
پریاگ راج، یکم جون (ہ س)۔ایئر مارشل ترون چودھری، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے پیر کو ہیڈ کوارٹر سینٹرل ایئر کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ انہیں دسمبر 1989 میں ہندوستانی فضائیہ کے فائٹراسٹریم میں کمیشن ملا۔ وہ نیشنل ڈ
کمانڈ


پریاگ راج، یکم جون (ہ س)۔ایئر مارشل ترون چودھری، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے پیر کو ہیڈ کوارٹر سینٹرل ایئر کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ انہیں دسمبر 1989 میں ہندوستانی فضائیہ کے فائٹراسٹریم میں کمیشن ملا۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، کالج آف ایئر وارفیئر اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم ہیں۔

یہ اطلاع وزارت دفاع کے پی آر او پریاگ راج نے دی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ممتاز کیرئیر کے دوران ایئر مارشل نے کئی اہم آپریشنل، اسٹاف اور سفارتی عہدوں پرکام کیا ہے، جن میں ڈیفنس اتاشی (دفاع سکریٹری) ہندوستان، سویڈن کے سفارت خانے اور ساتھ ہی ساتھ ناروے، فن لینڈ اور ڈنمارک میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ آئی ڈی ایس ہیڈ کوارٹرز اور ایئر ہیڈ کوارٹرز میں عملے کے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں، مختلف منصوبوں، حصول اور انسانی وسائل کے انتظام میں مہارت رکھتے ہیں۔

پی آر او نے کہا کہ ایئر مارشل نے کئی انقلابی منصوبوں کی قیادت کی ہے جس کا مقصد ہندوستانی فضائیہ میں صلاحیتوں میں اضافہ اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو شامل کرنا ہے۔ سنٹرل ائیر کمانڈ کا چارج سنبھالنے سے پہلے، انہوں نے ہیڈ کوارٹر سدرن ائیر کمانڈ میں سینئر ائیر سٹاف آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایئر مارشل ترون چودھری نے ایئر مارشل بالاکرشنن مانیکانٹن، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم سے عہدہ سنبھالا ہے، جو 40 سال کی ممتاز اور سرشار خدمات کے بعد 31 مئی 26 کوسبکدوش ہوئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande