ساکیت بلڈنگ حادثے پر اے اے پی کونسلروں نے ساوتھ زون کے ڈی سی کا کیا معاصرہ ، معطلی کا مطالبہ
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے پیر کو ڈی سی کے دفتر کا گھیراو¿ کیا، ساکیت عمارت واقعہ کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) ساو¿تھ زون کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راکیش کمار کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایم سی
ساکیت بلڈنگ حادثے پر اے اے پی کونسلروں نے ساوتھ زون کے ڈی سی کا کیا معاصرہ ، معطلی کا مطالبہ


نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے پیر کو ڈی سی کے دفتر کا گھیراو¿ کیا، ساکیت عمارت واقعہ کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) ساو¿تھ زون کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راکیش کمار کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایم سی ڈی کے شریک انچارج پروین کمار کی قیادت میں مظاہرے میں ساو¿تھ زون کے تمام اے اے پی کونسلروں نے شرکت کی اور ڈی سی سے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر دفتر میں موجود نہیں تھے۔ عہدیداروں کی اس غیر ذمہ دارانہ کارروائی کے خلاف کونسلروں نے ان کے دفتر کے باہر دھرنا دیا اور اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے ساو¿تھ زون آفس کے مین گیٹ کو تالا لگا دیا۔

اس معاملے کے بارے میں اے اے پی دہلی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ جنوبی زون کے تمام کونسلروں نے ڈی سی کے دفتر کا گھیراو¿ کیا اور ڈی سی راکیش کمار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی عمارت کی بار بار شکایات ڈی سی کو بھیجی گئی لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ڈی سی کی عدم توجہی کے باعث پانچ منزلہ عمارت غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے گر گئی۔

ایم سی ڈی میں قائد حزب اختلاف انکش نارنگ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے تمام کونسلروں نے ساکیت عمارت کے واقعہ اور ساو¿تھ زون میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے تعلق سے شکایت درج کرانے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے اے پی مطالبہ کرتی ہے کہ ساکیت واقعہ کے ذمہ دار تمام عہدیداروں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے والے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande