
سرینگر، یکم جون (ہ س) کرائم برانچ جموں و کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ کشمیر نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سری نگر کی عدالت میں ایک اراضی فراڈ کیس کے سلسلے میں ایک چارج شیٹ داخل کی ہے جس میں زمین کے ایک ہی حصے کو الگ الگ رجسٹرڈ سیل ڈیڈز کے ذریعے متعدد خریداروں کو مبینہ طور پر فروخت کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایف آئی آر نمبر 03/2024 میں سیکشن 420، 468، 167 اور 120-B آر پی سی کے تحت چارج شیٹ تین ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر درج کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس خوشی پورہ،سری نگر میں واقع زمین کے ایک حصے کو الگ الگ سیل ڈیڈز کے ذریعے متعدد خریداروں کو فروخت کرنے سے متعلق ہے۔تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم مہراج الدین کھانڈے ولد غلام احمد کھانڈے اور شبیر احمد کھانڈے ولد غلام احمد کھانڈے، دونوں رہائشی خوشی پورہ سری نگر، نے اس وقت کے پٹواری کے ساتھ ملی بھگت سے مبینہ طور پر زمین کے ایک ہی ٹکڑے کو متعدد بار فروخت کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نے خریداروں کو دھوکہ دینے اور غیر قانونی منافع حاصل کرنے کے لیے من گھڑت اور ہیرا پھیری سے ریونیو ریکارڈ کا استعمال کیا۔حکام نے بتایا کہ تفتیش مکمل ہونے پر، عدالتی فیصلہ کے لیے چارج شیٹ عدالت میں پیش کی گئی۔کرائم برانچ نے عام لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ معاشی دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف چوکس رہیں اور ایسے واقعات کی اطلاع براہ راست ایس ایس پی کرایم برانچ کشمیر عبدالوحید شاہ کو دیں۔ معاشی دھوکہ دہی کے متاثرین کرائم برانچ کے سرکاری چینلز کے ذریعے بھی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir