
کولکاتا، 7 مئی (ہ س)۔شبھیندو و ادھیکاری کے قریبی معاون چندر ناتھ رتھ کے قتل کی وجہ سے ریاست بھر میں ماحول گرم ہو گیا ہے ہے۔ مغربی بنگال میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔اس دوران شبھیندو ادھیکاری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھوانی پور سیٹ سے ممتا بنرجی کے خلاف جیتنے کی وجہ سے ان کے معاون کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔
چندر ناتھ کی لاش جمعرات کی دوپہر کولکاتا سے مشرقی میدنی پور میں ان کے گاو¿ں چنڈی پور کے لیے روانہ ہوئی۔ دریں اثنا،شبھیندو ادھیکاری نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بھوانی پور سے الیکشن نہ جیتتے تو شاید چندر ناتھ کو نشانہ نہ بنایا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر ہونے کی وجہ سے ان کے پرسنل اسٹنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
شبھیندو ادھیکاری نے چندر ناتھ رتھ کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ قتل کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور مجرموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور انہیں سخت سزا دی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد