چندرناتھ رتھ کی ماں نے ممتا بنرجی اور ابھیشیک پر لگایاالزام ، کہا شکست کا بدلہ میرے بیٹے سے لیا
کولکاتہ، 7 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کے مشرقی میدنی پور کے چنڈی پور کے رہنے والے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما کے قریبی ساتھی چندر ناتھ رتھ کے بدھ کی رات قتل کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے۔ چندر ناتھ کے گھر پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ جم
چندرناتھ رتھ کی ماں نے ممتا بنرجی اور ابھیشیک پر لگایاالزام ، کہا شکست کا بدلہ میرے بیٹے سے لیا


کولکاتہ، 7 مئی (ہ س)۔

مغربی بنگال کے مشرقی میدنی پور کے چنڈی پور کے رہنے والے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما کے قریبی ساتھی چندر ناتھ رتھ کے بدھ کی رات قتل کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے۔ چندر ناتھ کے گھر پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ جمع ہوئے، جبکہ علاقے میں پولیس اور مرکزی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس تاحال کسی ٹھوس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔ مرکزی ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چندر ناتھ رتھ کی والدہ ہاسی رانی رتھ نے اپنے بیٹے کے قتل کو سیاسی انتقام قرار دیا۔ سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا، میں مجرموں کو پھانسی نہیں دینا چاہتی، لیکن میں عمر قید چاہتی ہوں۔ جن لیڈروں نے کہا تھا کہ 4 مئی کے بعد کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا، انہوں نے بالکل ایسا ہی کیا ہے، اگر میرا بیٹا کسی حادثے میں مر جاتا تو مجھے اتنا دکھ نہیں ہوتا، لیکن جس طرح ترنمول نے اسے مارا، ملزموں کو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا، سویندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی کو ہرایا ،اسی کا بدلہ میرے بیٹے سے لیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چندر ناتھ انتخابات کے دوران بھوانی پور، نندی گرام اور چنڈی پور سمیت کئی علاقوں کے ذمہ دار تھے، اسی لیے انہیں نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا، مجھے یقین ہے کہ بھوانی پور میں ممتا بنرجی کی شکست کا بدلہ لیا گیا ہے۔ یہ پورا واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ ترنمول کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے، انہوں نے کہا، آج ہمارے لیڈر امن کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن دوسری طرف، کچھ لیڈروں نے پہلے ہی دھمکی دی تھی کہ 4 تاریخ کے بعد کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا، اور اب یہ سچ ثابت ہو گیا ہے۔ میں نئی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بیٹے کے قتل کے پیچھے جو لوگ بھی ہیں ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

مشرقی میدنی پور میں چندر ناتھ رتھ کے گھر پر ماتم ہے۔ بی جے پی نے اس واقعہ کو انتخابات کے بعد کا سیاسی تشدد قرار دیا ہے۔جبکہ ترنمول کانگریس نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، پولیس اپنی تحقیقات اور چھاپے جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande