
راشن کی دکانوں سے موٹا اناج تقسیم کرنے کی حکمت عملیحیدرآباد، 7 مئی (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں لانے جارہی ہے ۔ اب راشن کارڈ ہولڈرس کو صرف چاول ہی نہیں بلکہ غذائیت سے بھر پور موٹا اناج بھی فراہم کرنے پرسنجید گی سے غورکررہی ہے۔ حکومت کا مقصدعوام میں غذائیت کی کمی کو دور کرنا اورصحت بخش چھوٹے اناج(ملیٹس) کے استعمال کوفروغ دینا ہے۔نائب وزیراعلی بھٹی وکرامارکا نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ مارکفیڈ کے ذریعہ خریدا گیا موٹا اناج اور مکئی کو براہ راست راشن کی دکانوں کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے۔ سرکاری ریسیڈ نشیل تعلیمی اداروں اورسوشیل ویلفیرہاسٹلس کے طلبہ کی صحت کو مد نظررکھتے ہوئے وہاں بھی موٹا اناج تیار کردہ (فرٹیفائیڈ) کھانا فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ موٹے اناج کی تقسیم کی یہ پالیسی ریاست بھرمیں بہت جلد نافذ العمل ہوجائے گی۔ مرکزکے تعاون کے بغیرجواراورمکئی کی خریداری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی حکومت نے اقل ترین امدادی قیمت (ایم ایس پی) پرفصل خریدے گی ۔ وزیرزراعت ٹی ناگیشورراؤ نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے تعاون نہ ملنے کے باوجود ریاستی حکومت اپنے فنڈ س سے موٹے اناج اور مکئی کی خریداری کرے گی ۔ کسانوں کو مناسب قیمت فراہم کرنے اور انہیں معاشی نقصان سے بچانے کے لیے کابینی سب کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق