
گنڈ براٹھ سوپور حادثہ میں 3 سالہ بچے کی موت، تحقیقات شروع
سرینگر، 7 مئی (ہ س)۔ جمعرات کو سوپور کے گنڈ براٹھ علاقے میں ایک تین سالہ لڑکا مبینہ طور پر فوج کی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد ہلاک ہوگیا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اسے فوری طور پر علاج کے لیے سب ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ متوفی کی شناخت محمد زین (3) ولد عامر حسین تانترے ساکن گنڈ براٹھ، سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir