علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، مرشدآباد سنٹر میں موٹ کورٹ مقابلے کا اہتمام
علی گڑھ, 07 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، مرشدآباد سنٹر کے شعبہ قانون کے زیر اہتمام30 اپریل تا 6 مئی ساتواں جسٹس محمود انٹرا ڈپارٹمنٹل موٹ کورٹ مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں 12ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے میں تین مرحلے تھے: ابتدائی، سیمی فائنل
مرشد آباد موٹ کورٹ


علی گڑھ, 07 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، مرشدآباد سنٹر کے شعبہ قانون کے زیر اہتمام30 اپریل تا 6 مئی ساتواں جسٹس محمود انٹرا ڈپارٹمنٹل موٹ کورٹ مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں 12ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے میں تین مرحلے تھے: ابتدائی، سیمی فائنل اور فائنل۔ اختتامی مرحلے میں زیویئر لا اسکول، سینٹ زیویئرس یونیورسٹی، کولکاتا کے پروفیسر افکار احمد اور ڈاکٹر آصف اقبال شاہ نے جج کے فرائض انجام دیے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر افکار احمد نے عدالت میں مؤثر اندازِ پیش کش کی اہمیت پر زور دیا اور طلبہ کو اس نوعیت کی علمی سرگرمیوں میں جوش و خروش اور بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب دی۔ ڈاکٹر آصف اقبال شاہ نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ دلائل پیش کرتے وقت حقائق، عدالتی نظیروں اور عدالتی ڈسپلن پر خصوصی توجہ دیں۔مقابلے میں بی اے ایل ایل بی سالِ اوّل کی طالبہ مس تنزیلہ رحمان کو بہترین مقرر کا انعام دیا گیا، جبکہ بی اے ایل ایل بی سال چہارم کے طالب علم محمد عمران حسن کو عمدہ ترین ریسرچر قرار دیا گیا۔ ٹیم ٹی سی-713 کو بیسٹ میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو، مرشدآباد سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد محبوب الرحمٰن نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ یہ پروگرام شعبہ قانون کی اسسٹنٹ پروفیسر مس شائلہ محمود کی نگرانی میں شعبے کے اساتذہ اور موٹ کورٹ کمیٹی کے صدر مسٹر محمد رئیس عالم و دیگر اراکین کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande