حمیر پور کشتی حادثہ میں لاپتہ افراد کی جلد تلاش کی جائے، بچاو مہم میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی: یوگی آدتیہ ناتھ
حمیر پور، 07 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع حمیر پور کے کرارا علاقے میں کشتی الٹنے کے واقعے میں لاپتہ افراد کی جلد سے جلد تلاش کی جائے اور بچاو و راحت کے کام جنگی بنیادوں پر چلائے جائیں۔ اس میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سینئر ا
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی فائل فوٹو


حمیر پور، 07 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع حمیر پور کے کرارا علاقے میں کشتی الٹنے کے واقعے میں لاپتہ افراد کی جلد سے جلد تلاش کی جائے اور بچاو و راحت کے کام جنگی بنیادوں پر چلائے جائیں۔ اس میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سینئر افسران خود موقع پر پہنچ کر کاموں کی نگرانی کریں۔ یہ ہدایات بدھ کو اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دیں۔

حمیر پور کے کرارا علاقے میں ہوئے کشتی حادثے کا وزیراعلیٰ نے فوری نوٹس لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کے سینئر افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ راحت اور بچاو کے کاموں میں تیزی لائی جائے اور تمام ایجنسیاں باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور زخمیوں کا مناسب علاج یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے خصوصی مہم چلانے کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کو حادثے کی وجوہات کی گہری جانچ کرنے اور مستقبل میں ایسے حادثات کے اعادے کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انتظامیہ کو صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کو بھی کہا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande