راہل سنہا نے چندر ناتھ قتل کیس کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا، شمک نے پہلے سے منصوبہ بند بتایا
مدھیم گرام، 7 مئی (ہ س)۔ بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن راہل سنہا نے شبھیندو ادھیکاری کے پرسنل اسسٹنٹ چندر ناتھ رتھ کے قتل کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کی صبح مدھیم گرام میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”یہ ایک سیاسی قتل
Kol-suvendu-pa-murder-cbi-rahu


مدھیم گرام، 7 مئی (ہ س)۔ بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن راہل سنہا نے شبھیندو ادھیکاری کے پرسنل اسسٹنٹ چندر ناتھ رتھ کے قتل کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کی صبح مدھیم گرام میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”یہ ایک سیاسی قتل ہے، اس کی مکمل جانچ ہو رہی ہے۔ ٹی ایم سی کے دور حکومت میں سی بی آئی تحقیقات کرتی تھی اور ریاستی پولیس ثبوتوں کو ضائع کرتی تھی، لیکن وقت بدل گیا ہے۔ بی جے پی اب مرکز اور ریاست دونوں میں برسر اقتدار ہے۔“

انہوں نے کہا کہ سی بی آئی اور سی آئی ڈی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیں گے اور ہم اس سازش کورچنے والی ٹی ایم سی کے لوگوں کو نہیں بخشیں گے ۔ ہم تشدد کو برداشت نہیں کر یں گے لیکن ہم اپنے کارکنوں کو ان کے خون کے ہر قطرے کے لئے قانونی طور پر جوابدہ ٹھہرائیں گے اور زمین سطح پر انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر شمک بھٹاچاریہ آج صبح کولکاتہ سے باراسات اسپتال کے لیے روانہ ہوئے۔ اسی اسپتال میں چندر ناتھ کا پوسٹ مارٹم ہوا ہے۔اس دوران انہوں نے کہا، ”میں اس وقت کوئی سیاسی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ قتل کا انداز عام نہیں ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک تربیت یافتہ شوٹر نے کیا ہے۔ یہ ایک منصوبہ بند حرکت تھی۔ یہ تحقیقات کا معاملہ ہے اس کے بعد ہی کچھ کہا جائے گا۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande