تاریخ کے آئینے میں 08 مئی: جب یورپ میں دوسری جنگِ عظیم کا طوفان ختم ہوا
تاریخ کے اوراق میں 08 مئی کا دن عالمی سطح پر ایک فیصلہ کن موڑ کے طور پر درج ہے۔ یہ وہی تاریخ ہے جب یورپ میں دوسری جنگِ عظیم کا اختتام ہوا اور طویل عرصے سے جاری تباہی، تشدد اور عدم استحکام پر بریک لگا۔ جرمنی کے آمر ایڈولف ہٹلر کی خودکشی کے قریب ای
علامتی تصویر


تاریخ کے اوراق میں 08 مئی کا دن عالمی سطح پر ایک فیصلہ کن موڑ کے طور پر درج ہے۔ یہ وہی تاریخ ہے جب یورپ میں دوسری جنگِ عظیم کا اختتام ہوا اور طویل عرصے سے جاری تباہی، تشدد اور عدم استحکام پر بریک لگا۔

جرمنی کے آمر ایڈولف ہٹلر کی خودکشی کے قریب ایک ہفتہ بعد، 08 مئی 1945 کو جرمن فوج کے جنرل آلفریڈ یوڈل نے اتحادی ممالک کے سامنے غیر مشروط خود سپردگی کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ اس تاریخی واقعے کے ساتھ ہی یورپ میں جنگ کا باقاعدہ خاتمہ ہو گیا۔ اس دن کو کئی ممالک میں ’’وکٹری ان یورپ ڈے‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

تاہم، وقت کے فرق کی وجہ سے سوویت یونین (اب روس) میں اس وقت آدھی رات کے بعد کا وقت ہو چکا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ روس اور کچھ دیگر ممالک میں اس جیت کا جشن 09 مئی کو منایا جاتا ہے، جسے ’’وکٹری ڈے‘‘ کہا جاتا ہے۔

یورپ میں جنگ ختم ہونے کے باوجود، عالمی جنگ کا مکمل اختتام اس وقت نہیں ہوا تھا۔ ایشیا میں جاپان کے خلاف لڑائی جاری رہی۔ آخر کار، ستمبر 1945 میں جاپان نے ہتھیار ڈالے، جس کے بعد دوسری جنگِ عظیم کا مکمل خاتمہ ہوا۔

دوسری جنگِ عظیم انسانی تاریخ کے سب سے زیادہ تباہ کن تنازعات میں سے ایک تھی، جس میں کروڑوں لوگوں کی جانیں گئیں اور کئی ممالک کی معیشت اور سماجی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا۔ 08 مئی کا دن نہ صرف جنگ کے خاتمے کی علامت ہے، بلکہ امن، تعاون اور عالمی اتحاد کی ضرورت کی بھی یاد دلاتا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1777 - بنگال کے نواب میر قاسم کا انتقال۔

1886 - امریکی فارماسسٹ جان ایس پیمبرٹن نے کوکا کولا تیار کی اور اس وقت اسے ایک ٹونک بتایا گیا۔

1933 - مہاتما گاندھی نے برطانوی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 21 دن کا اپواس (بھوک ہڑتال) شروع کیا۔

1959 - وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے چین کو ہندوستان کے خلاف دھمکی آمیز جنگی تقاریر سے باز آنے کو کہا۔

1970 - برطانوی راک بینڈ ’’دی بیٹلز‘‘ کے اراکین نے باقاعدہ طور پر علیحدہ ہونے کے ایک ماہ بعد اپنا آخری اسٹوڈیو البم ’’لیٹ اٹ بی‘‘ جاری کیا۔

1980 - عالمی ادارۂ صحت نے چیچک کے خاتمے کا اعلان کیا۔

1999 - جنوبی بنگلہ دیش میں دریائے میگھنا میں ایک کھچا کھچ بھری کشتی پلٹنے سے 300 لوگوں کی موت۔

1999 - بلغراد میں واقع چینی سفارت خانے پر ناٹو کی جانب سے میزائلوں سے حملہ۔

2000 - ہندوستانی نژاد 69 سالہ لارڈ سوراج پال برطانیہ کی چوتھی سب سے بڑی یونیورسٹی ’’برٹش یونیورسٹی‘‘ کے چانسلر مقرر۔

2002 - پاکستان کا دورہ منسوخ کر کے نیوزی لینڈ کی ٹیم وطن واپس لوٹ گئی۔

2006 - امریکہ پاکستان کو جدید ترین روایتی اسلحہ فراہم کرنے پر رضامند۔

2009 - پاکستان کی فوج نے وادیٔ سوات میں طالبان کے خلاف اپنی مہم تیز کی۔ طالبان کے مظالم سے پریشان ہو کر تقریباً دو لاکھ لوگوں نے وادی سے ہجرت کی۔

2010 - چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے دنتے واڑہ میں تاڑ میٹلا حملے کے ایک ماہ بعد بیجاپور-بھوپال پٹنم نیشنل ہائی وے-16 پر سی آر پی ایف کی بکتر بند گاڑی کو بارودی سرنگ کے دھماکے سے اڑا دیا۔ اس واقعے میں 8 جوان شہید ہو گئے۔ دھماکے میں وہاں سے گزرنے والے دو شہری بھی زخمی ہوئے۔

2013 - ہندوستان کے مشہور دھروپد گلوکار ضیاء فرید الدین ڈاگر کا انتقال۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande