
علی گڑھ, 07 مئی (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے شعبہ اورل و میکسیلوفیشیئل سرجری نے منھ و جبڑے کی سرجری کے 3 ماہ پر مشتمل کلینیکل ٹریننگ پروگرام کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ کورس کا آغاز یکم جون 2026 سے ہوگا۔شعبہ کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق ایسے بی ڈی ایس گریجویٹ جنہوں نے ڈینٹل کونسل آف انڈیا سے تسلیم شدہ اداروں سے تعلیم حاصل کی ہو اور گزشتہ 2 برسوں کے اندر اپنی انٹرن شپ مکمل کی ہو، درخواست دینے کے اہل ہیں۔کورس میں کل پانچ نشستیں ہیں۔ انتخاب پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور درخواستیں صرف ای میل کے ذریعے قبول کی جائیں گی۔ ٹریننگ فیس پچاس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو داخلے کے وقت ادا کرنی ہوگی۔درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 مئی 2026 ہے۔ درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں، جبکہ مکمل شدہ فارم ای میل کے ذریعہ chairperson.om@amu.ac.in یا sajjadar1979@gmail.com پر بھیجے جا سکتے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ