بی شیودھر ریڈی کی سلامتی اڈوائزر کے عہدے کے حصول پرگورنر سے ملاقات
حیدرآباد ، 7 مئی (ہ س)۔ تلنگانہ کے سابق ڈی جی پی بی شیودھر ریڈی، آئی پی ایس (ریٹائرڈ) نےحیدرآباد کے انٹیگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرمیں تلنگانہ حکومت کے ریاستی سلامتی ایڈوائزر(ایس ایس اے) کے عہدے کاجائزہ حاصل کرلیا۔ تلنگانہ حکومت نے حال ہی می
بی شیودھر ریڈی کی سلامتی اڈوائزر کے عہدے کے حصول پرگورنر سے ملاقات


حیدرآباد ، 7 مئی (ہ س)۔

تلنگانہ کے سابق ڈی جی پی بی شیودھر ریڈی، آئی پی ایس (ریٹائرڈ) نےحیدرآباد کے انٹیگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرمیں تلنگانہ حکومت کے ریاستی سلامتی ایڈوائزر(ایس ایس اے) کے عہدے کاجائزہ حاصل کرلیا۔ تلنگانہ حکومت نے حال ہی میں انہیں تین سالہ مدت کے لیے اس اہم عہدے پرتعینات کیا ہے۔ اس کردارمیں وہ پولیس، قانون ونظم، داخلی سلامتی، جرائم کنٹرول، منشیات پرکنٹرول اورروڈ سیفٹی سے متعلق امورپرحکومت کو مشاورے دیں گے۔ شیودھرریڈی داخلی سلامتی اوراینٹی نکسل آپریشنزمیں گہرے فیلڈ تجربے والے پولیس افسرکے طورپرمشہورہیں۔ اپنے پولیس کیریئر کے دوران انہوں نے قانون و نظم، انٹلیجنس اور سیکیورٹی مینجمنٹ سے جڑے کئی اہم اسائنمنٹس سنبھالے اورفیلڈ لیول پولیسنگ میکانزم کومضبوط بنانے میں کلیدی کردارادا کیا۔ چارج سنبھالنے کے فوراً بعد بی شیودھرریڈی نے حیدرآباد کے لوک بھون میں تلنگانہ کے گورنرشیوپرتاپ شکلا سے ملاقات کی۔ ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande