بھارت کی بہادر مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا تحفظ کریں گی: ایل جی
جموں, 07 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ آپریشن سندور اس عزم کا اعلان ہے کہ بھارت کی بہادر مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا تحفظ کریں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے آپریشن سندور کی پہلی برسی کے موقع
Lg


جموں, 07 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ آپریشن سندور اس عزم کا اعلان ہے کہ بھارت کی بہادر مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا تحفظ کریں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے آپریشن سندور کی پہلی برسی کے موقع پر مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یہ آپریشن گزشتہ برس اپریل میں پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان میں موجود دہشت گردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

منوج سنہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن سندور اس مضبوط عزم کی علامت ہے کہ ہماری بہادر افواج ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔ یہ بھارت کے پختہ ارادے کا ثبوت ہے اور ہم دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرکے دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کی برسی کے موقع پر ہم وردی میں ملبوس ان مرد و خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی غیر متزلزل ہمت اور بہادری نے پہلگام میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔واضح رہے کہ 22 اپریل گزشتہ برس پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے میں 26 افراد مارے گئے تھے۔ اس کے جواب میں بھارت نے 7 مئی کو آپریشن سندور شروع کرتے ہوئے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔اس کارروائی کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں تیزی آئی تھی اور پاکستان کی جانب سے جوابی حملوں کی کوشش کی گئی، تاہم بھارتی فوج نے بیشتر حملوں کو ناکام بنا دیا تھا۔ بعد ازاں دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کے بعد 10 مئی کو فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande