ویمنس کالج، اے ایم یو میں ثقافتی و تخلیقی مقابلوں کے فاتحین میں انعامات کی تقسیم
علی گڑھ, 06 مئی (ہ س)۔ ویمنس کالج کے کلچرل کلب اور میوزک کلب کے زیر اہتمام اکتوبر تا نومبر 2025 منعقدہ مختلف مقابلوں کے فاتحین کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ ان میں یوم سر سید ہفتہ کے تحت خطاطی مقابلہ اور گاندھی جینتی و سوچھتا پکھواڑہ کے دوران ”کچر
ویمنس کالج کلچرل پروگرام


علی گڑھ, 06 مئی (ہ س)۔

ویمنس کالج کے کلچرل کلب اور میوزک کلب کے زیر اہتمام اکتوبر تا نومبر 2025 منعقدہ مختلف مقابلوں کے فاتحین کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ ان میں یوم سر سید ہفتہ کے تحت خطاطی مقابلہ اور گاندھی جینتی و سوچھتا پکھواڑہ کے دوران ”کچرے کو فن پارے میں تبدیل کریں“ موضوع پر آرٹ مقابلہ، نیز کالج ڈے 2025 کے موقع پر ڈراما، کلاسیکل ڈانس، ترانہ اور جشن سُر جیسے مقابلے شامل تھے۔

پروگرام میں پرنسپل پروفیسر مسعود انور علوی، پروفیسر شبانہ حمید (انچارج، میوزک کلب)، پروفیسر رومانہ این صدیقی، ڈاکٹر وسیم مشتاق، ڈاکٹر حمیرہ ایم آفریدی، ڈاکٹر فرح سیف عابدین، ڈاکٹر بشریٰ نسیم، ڈاکٹر حنا ایف معینی، ڈاکٹر نزہت پروین اور ڈاکٹر افسانہ پروین شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر مسعود انور علوی نے سبھی کلبوں کی کاوشوں کو سراہا جو ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما میں ایسے پلیٹ فارمز کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

تقریب میں 200 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ آخر میں ڈاکٹر حمیرہ ایم آفریدی نے کلماتِ تشکر ادا کئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande