ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کی جانب سے قومی لوک عدالت 9 مئی کو
بجلی چوری اور کٹے ہوئے کنکشن کی فوری سماعت اور موقع پر ہی شکایات کا ہوگا تصفیہنئی دہلی، 06مئی (ہ س)۔ شمالی دہلی میں تقریباً 90 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی سرکردہ پاور یوٹیلیٹی ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل نے بجلی کی چوری اور کٹے ہوئے بجلی کنکشن
ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کی جانب سے قومی لوک عدالت 9 مئی کو


بجلی چوری اور کٹے ہوئے کنکشن کی فوری سماعت اور موقع پر ہی شکایات کا ہوگا تصفیہنئی دہلی، 06مئی (ہ س)۔

شمالی دہلی میں تقریباً 90 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی سرکردہ پاور یوٹیلیٹی ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل نے بجلی کی چوری اور کٹے ہوئے بجلی کنکشن کے فوری نپٹارے کے لیے’قومی لوک عدالت‘ میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایس ایل ایس اے) کے تعاون سے قومی لوک عدالت کا 9 مئی 2026 بروز ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے کے دوران،مستقل لوک عدالت-1 ، سب اسٹیشن بلڈنگ 2/13، سیکٹر13، روہنی، دہلی - 110085 (نزد وینکٹیشور گلوبل اسکول) انعقاد کیا جائے گا۔ قومی لوک عدالت کے ذریعے اپنے زیر التواء/ متنازع مقدمات کو حل کرنے کے خواہشمند صارفین ہیلپ لائن نمبر 19124 پر کال کر سکتے ہیں۔ بجلی چوری کے مقدمات کے تصفیہ کی سماعت کے لیےcustomercare@tatapower-ddl.com ای میل کر سکتے ہیں۔ رجسٹرڈ صارفین کو زیر التوائ/ متنازع مقدمات کو حل کرنے کے لیے اپنا درست فوٹو شناختی کارڈ اور بجلی چوری یا کٹے ہوئے کنکشن سے متعلق اپنے بل ساتھ لانا ہوگا۔ وہ صارفین جو اپنے متنازعہ بلوں کا تصفیہ چاہتے ہیں وہ اپنے آدھار کارڈ اور متعلقہ متنازعہ بل کی کاپی کے ساتھ مستقل لوک عدالت-1 سے رجوع کر سکتے ہیں۔

قومی لوک عدالت کا مقصد صارفین کو بجلی چوری اور کٹے ہوئے کنکشن کے معاملات میں موقع پر ہی صارفین کو ریلیف/ حل فراہم کرنا ہے۔ اگر متعلقہ صارفین اس موقع سے فائدہ اٹھانا نہیں چاہتے ہیں تو ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل ایسے صارفین کے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ، 2003 اور ڈی ای آر سی ضوابط کے متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کرنے کا پابند ہوگی۔ صارفین اپنے بلوں کی ادائیگی مختلف طریقوں سے کر سکتے ہیں جیسے ڈیمانڈ ڈرافٹ (ڈی ڈی)، چیک، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، آن لائن سہولیات کے ذریعہ یا نقد طور سے کرسکتے ہیں۔ اس قومی لوک عدالت کو کامیاب بنانے کے لیے ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل سوشل میڈیا، ایس ایم ایس وغیرہ سمیت دیگرمختلف ذرائع سے اپنے صارفین کواس کی معلومات فراہم کررہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande