تلنگانہ میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک، چار زخمی
تلنگانہ میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک، چار زخمیحیدرآباد، 6 مئی (ہ س)۔ ظہیرآباد کے مضافاتی علاقہ قومی شاہراہ پرایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دونوجوان جاں بحق جبکہ چاردیگرشدید زخمی ہوگئے۔ رنگا ریڈی ضلع کے چیورلہ منڈل کے کیسارم گاوں سے تعلق رکھ
تلنگانہ میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک، چار زخمی


تلنگانہ میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک، چار زخمیحیدرآباد، 6 مئی (ہ س)۔ ظہیرآباد کے مضافاتی علاقہ قومی شاہراہ پرایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دونوجوان جاں بحق جبکہ چاردیگرشدید زخمی ہوگئے۔ رنگا ریڈی ضلع کے چیورلہ منڈل کے کیسارم گاوں سے تعلق رکھنے والے کاسولا مہیش گوڑ (27) اپنے دوستوں اوررشتہ داروں کے ہمراہ پیرکی رات مہاراشٹرکے تلجا پورمیں واقع بھوانی ماتا کے درشن کے لیے گئے تھے۔ درشن کے بعد واپسی کے دوران ظہیرآباد کے مضافات پستاپورفلائی اوور کے قریب ان کی وینیو کار(نمبر: ٹی ایس 07 جی وائی 4934) سڑک پر کھڑی ایک ٹاٹا ٹرالی آٹو(نمبر: ایم ایچ 25 اے جے 3369) سے پیچھے سے زور دارٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کارکی اگلی نشست پر بیٹھے کاسولا مہیش گوڑ(27) اورپچھلی نشست پرموجود میلاپورم روہت کمار(17) شدید زخموں کے باعث موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ کارمیں سواردیگرافراد، جن میں نامپلی کارتیک (27)، آتندر سائی (9)، نتن گوڑ (6) اورکے نرسملو (32) شامل ہیں، شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں بہترعلاج کے لیے حیدرآباد کے کانٹینینٹل ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ ٹرالی آٹوڈرائیورکی لاپرواہی بتائی جارہی ہے، جس نے بغیرکسی اشارے یاوارننگ سگنل کے گاڑی سڑک پرکھڑی کی تھی۔ متوفی کے والد کاسولا سدرشن گوڑ کی شکایت پرسب انسپکٹرکے۔ ونئے کمار، ظہیرآباد ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ظہیرآباد کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande