ریاسی اسپتال میں چار بستروں پر مشتمل ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر قائم کیا گیا
جموں, 06 مئی (ہ س)۔ ضلع ریاسی میں منشیات کے خلاف مہم کو تقویت دینے کے لیے ضلع اسپتال میں چار بستروں پر مشتمل ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ مرکز ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں قائم کیا گیا ہے اور اس کا مقصد منشیات کے عادی افراد کو معیاری عل
Drug


جموں, 06 مئی (ہ س)۔ ضلع ریاسی میں منشیات کے خلاف مہم کو تقویت دینے کے لیے ضلع اسپتال میں چار بستروں پر مشتمل ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ مرکز ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں قائم کیا گیا ہے اور اس کا مقصد منشیات کے عادی افراد کو معیاری علاج اور بحالی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت کیا گیا ہے، جس کے ذریعے متاثرہ افراد کو آسان اور کم خرچ علاج مہیا کیا جائے گا۔ مرکز میں ڈیٹاکسیفیکیشن، کونسلنگ اور ریفرل جیسی بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی، جبکہ تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور ماہرین نفسیات مریضوں کی رہنمائی اور علاج کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر کمار ابھیشیک نے کہا کہ ضلع میں بڑھتے ہوئے منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے یہ مرکز اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے روک تھام، علاج اور بحالی کے عمل کو ایک ہی جگہ پر ممکن بنایا گیا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا جھجھک اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ ماہرین سے رابطہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی شمولیت منشیات کے خاتمے میں نہایت اہم ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ جلد ہی شری ماتا ویشنو دیوی نارائنا سپر اسپیشلٹی اسپتال، ککریال میں بھی اسی نوعیت کا مرکز قائم کیا جائے گا۔

یہ مرکز ضلع اسپتال ریاسی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں کام کرے گا، جبکہ ضلع انتظامیہ نے سماجی تنظیموں اور عوام سے منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande