اے ایم یو میں پیرا میڈیکل طلبہ کے لیے کریئر پلاننگ سیشن کا انعقاد
علی گڑھ, 06 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) اور پیرا میڈیکل کالج، فیکلٹی آف میڈیسن کی جانب سے طلبہ کے لیے ایک کریئر پلاننگ سیشن منعقد کیا گیا، جس کا مقصد انہیں صحت کے شعبے میں دستیاب مواقع کے لیے تیار کرنا تھ
کریر پلانگ


علی گڑھ, 06 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) اور پیرا میڈیکل کالج، فیکلٹی آف میڈیسن کی جانب سے طلبہ کے لیے ایک کریئر پلاننگ سیشن منعقد کیا گیا، جس کا مقصد انہیں صحت کے شعبے میں دستیاب مواقع کے لیے تیار کرنا تھا۔

پروگرام میں مختلف پیرا میڈیکل شعبوں کے طلبہ نے شرکت کی اور کریئر پلاننگ، ہنر فروغ اور ہیلتھ کیئر سروسز میں صنعتی توقعات کے سلسلہ میں معلومات حاصل کی۔

ریسورس پرسن مسٹر سعد حمید، ٹی پی او (جنرل)، اے ایم یو نے الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں کامیاب کریئر بنانے کے لیے تکنیکی مہارت، مؤثر ابلاغ اور مسلسل سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے کریئر مواقع، اعلیٰ تعلیم کے امکانات، ریزیومے کی تیاری اور انٹرویو کی مہارتوں پر بھی گفتگو کی۔

پیرا میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر قاضی احسان علی نے موجودہ مسابقتی ماحول میں شروع سے ہی کریئر کی منصوبہ بندی، عملی تجربے اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی اہمیت پر زور دیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande