ضیاء الدین صدیقی کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کے دوبارہ صدر منتخب
مولانا الیاس خان فلاحی، مولانا شفیق ملی، مولانا انوار الحق اشاعتی، مولانا حافظ محمد شریف نظامی اور ایڈوکیٹ فیض سید نائب صدور مقرراورنگ آباد ، 6 مئی (ہ س) ۔ کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کی ایڈوائزری کی معیاد مکمل ہونے کے بعد نئی ایڈوائزری
Organization MAHA Muslim Council


مولانا الیاس خان فلاحی، مولانا شفیق ملی، مولانا انوار الحق اشاعتی، مولانا حافظ محمد شریف نظامی اور ایڈوکیٹ فیض سید نائب صدور مقرراورنگ آباد ، 6 مئی (ہ س) ۔ کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کی ایڈوائزری کی معیاد مکمل ہونے کے بعد نئی ایڈوائزری کے انتخاب کے لیے ایک اہم اجلاس مولانا آزاد کالج، روضہ باغ میں منعقد کیا گیا، جس میں تنظیم کے نئے عہدیداران اور ایڈوائزری ممبران کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس انتخابی عمل کے نتیجے میں ضیاء الدین صدیقی کو دوبارہ کونسل کا صدر منتخب کیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں سیکریٹری جنرل معراج صدیقی نے گزشتہ دو برسوں کی تنظیمی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ پیش کی، جبکہ اپنے صدارتی خطاب میں ضیاء الدین صدیقی نے اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کونسل کسی ایک جماعت کی نمائندہ تنظیم نہیں بلکہ ایک وفاقی پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد ملت کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ نمائندگی کو مضبوط بنانا ہے۔انتخابی عمل شفاف انداز میں مکمل کیا گیا، جس کی نگرانی ریٹرننگ آفیسر عبدالمقیم دیشمکھ نے کی، جبکہ پروفیسر قاضی نوید اور سید رضوان اللہ نگراں پینل میں شامل رہے۔ جنرل باڈی کے اراکین نے مجموعی طور پر 25 ایڈوائزری ممبران کا انتخاب کیا۔منتخب ہونے والے ایڈوائزری ممبران میں محمد کامران علی خان، ضیاء الدین صدیقی، حافظ محمد شریف الدین نظامی، ایڈوکیٹ فیض سید، ایڈوکیٹ سلیم خان، عبدالمعید حشر، مولانا عبدالقوی فلاحی، شیخ منتجب الدین، ایڈوکیٹ انوار الحق اشاعتی، مولانا الیاس خان فلاحی، عبدالمنان خان، اویس احمد، عادل مدنی، شیخ عبدالماجد ندوی، معراج صدیقی، مولانا شفیق ملی، شعیب صدیقی، ڈاکٹر سید امجدالدین قادری، جمیل احمد خان، ایڈوکیٹ فرزاد خان، محمد سلمان صدیقی، ڈاکٹر عبدالرشید ندوی مدنی، مولانا نعمان ندوی، ڈاکٹر یاسر صدیقی، مفتی انیس الرحمن اور محمد حسین رضوی شامل ہیں۔بعد ازاں نومنتخب ایڈوائزری ممبران کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں صدارتی انتخاب عمل میں آیا۔ اس مرحلے میں ریٹرننگ آفیسر کے فرائض مظہر فاروقی نے انجام دیے جبکہ خلیل ناصر بطور نگراں موجود رہے۔ تمام اراکین کی متفقہ رائے سے ضیاء الدین صدیقی کو دوبارہ صدر منتخب کیا گیا۔اس کے بعد ضیاء الدین صدیقی کی صدارت میں دیگر عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔ اس کے تحت مولانا الیاس خان فلاحی، مولانا شفیق ملی، مولانا انوار الحق اشاعتی، مولانا حافظ محمد شریف نظامی اور ایڈوکیٹ فیض سید کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔اسی طرح عبدالمعید حشر خان کو سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا، جبکہ ایڈوکیٹ سلیم خان، ڈاکٹر یاسر صدیقی، سلمان صدیقی اور محمد حسین رضوی کو سیکریٹریز کی ذمہ داری دی گئی۔ ڈاکٹر سید امجدالدین قادری کو پریس سیکریٹری اور محمد کامران علی خان کو خازن مقرر کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت کے تحت کونسل ملت کے مسائل کے حل، تنظیمی استحکام اور سماجی خدمات کے میدان میں مزید مؤثر اور فعال کردار ادا کرے گی۔ میٹنگ کا اختتام مولانا نعمان ندوی کی دعا پر ہوا۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande