مدھیہ پردیش میں صنعت کا کینوس تیار ہے، اب رنگ بھرنے کا وقت ہے: وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو
نیماڑ میں ہوگی انویسٹر سمٹ، برہان پور کے سکھ پوری کو انڈسٹریل بیلٹ بنایا جائے گا وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے برہان پور کے صنعت کاروں سے تبادلہ خیال کیا بھوپال، 06 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاست میں صنعتوں کے
وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے برہان پور میں انٹرپرینیور ڈائیلاگ پروگرام میں صنعت کاروں سے خطاب کیا


وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے برہان پور میں انٹرپرینیور ڈائیلاگ پروگرام میں صنعت کاروں سے خطاب کیا


وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے برہان پور میں انٹرپرینیور ڈائیلاگ پروگرام میں صنعت کاروں سے خطاب کیا


وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے برہان پور میں انٹرپرینیور ڈائیلاگ پروگرام میں صنعت کاروں سے خطاب کیا


نیماڑ میں ہوگی انویسٹر سمٹ، برہان پور کے سکھ پوری کو انڈسٹریل بیلٹ بنایا جائے گا

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے برہان پور کے صنعت کاروں سے تبادلہ خیال کیا

بھوپال، 06 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاست میں صنعتوں کے لیے نئی زمین اور اس کا کینوس تیار ہو چکا ہے، اب ہم صنعت کاروں کے ساتھ مل کر منصوبوں اور پالیسیوں کے سہارے رنگ بھرنے کا کام کر رہے ہیں۔ اس میں نئی انٹرپرینیورشپ کے لیے کافی نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو برہان پور کے شری پرمانند گووند جی والا آڈیٹوریم کے احاطے میں بدھ کو منعقدہ انٹرپرینیور ڈائیلاگ (صنعت کار مکالمہ) سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے شمع روشن کر کے پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے آڈیٹوریم کمپلیکس میں صنعت کاروں کی مصنوعات کا مشاہدہ کیا اور ان سے گفتگو بھی کی۔ پروگرام میں آبی وسائل کے وزیر تلسی سلاوٹ اور برہان پور کی رکن اسمبلی و سابق وزیر ارچنا چٹنیس خصوصی طور پر موجود تھیں۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے عزم کے مطابق ملک کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ ’’جنوب کے دروازے‘‘ کے نام سے مشہور برہان پور، ریاست کی ترقی کا دروازہ ہے۔ برہان پور میں صنعت اور محنت کی ثقافت ہیں، ضلع کے لوگوں کی مہارت کثیر جہتی ہے۔ زراعت سے لے کر صنعت تک، برہان پور کے تمام شعبوں میں متحرک ماحول ہے۔برہان پور کی ترقی کو نئی سمت دینے کے لیے ریاستی حکومت پرعزم ہے۔ حکومت برہان پور کی صلاحیت اور قابلیت کو عالمی سطح تک پہنچانے کے لیے مقامی صنعتی دنیا کے ساتھ باہمی اعتماد، تعاون اور شراکت داری کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ برہان پور کے سکھ پوری کو انڈسٹریل بیلٹ کے طور پر ترقی دی جائے گی، ساتھ ہی صنعتی علاقہ ریہٹا میں نیا راستہ بھی بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہماری حکومت مدھیہ پردیش میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چوبیس گھنٹے سرگرم عمل ہے۔ ہمارا بنیادی مقصد تیزی سے صنعتوں کا قیام عمل میں لا کر مقامی نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنا ہے۔ اسی مقصد سے سال 2025 کو صنعت اور روزگار کے سال کے طور پر منایا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ریاست میں صنعتوں کی ترقی کے لیے ہر سطح پر کام کیا جا رہا ہے۔ کونسل آف منسٹرز (کابینہ) نے منگل 05 مئی 2026 کو ہی ریاست میں ریاستی تاجر کلیان بورڈ اور ضلع سطحی کمیٹیوں کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ ضلع کی سطح پر چلائی جانے والی ترقیاتی سرگرمیوں میں عوامی نمائندوں، محکمہ جاتی افسران کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے کردار کو یقینی بنانے کے لیے ترقیاتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں سامان سپلائی کرنے والے صنعت کار ہمارے ملک اور ریاست کے ہوں، اسی ہدف کے ساتھ ریاست میں صنعتی انفراسٹرکچر کا کینوس تیار کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے صنعتوں کی ترقی کے لیے انڈسٹری فرینڈلی (صنعت دوست) پالیسیاں بنائی ہیں۔ بے معنی ہو چکے قوانین کو ختم کر کے نئے قوانین بنا کر صنعتوں کے لیے نئے راستے اور مواقع تلاش کیے گئے ہیں۔ ارہر کی دال پر لگنے والے ٹیکس کو ختم کر دیا گیا ہے، اب آگے کپاس کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے۔ یہ سب صنعت کاروں سے گفتگو کے بعد کیا گیا۔ اس طرح صنعتوں کے مفاد میں مسلسل کام کیا جائے گا۔ ریاست میں گزشتہ سال کو صنعت اور روزگار کے سال کے طور پر منایا گیا۔ فی الحال کسان کلیان سال کے طور پر سرگرمیاں جاری ہیں۔ برہان پور کے علاقے میں زرعی سرگرمیوں کی بھی کافی توسیع ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ کیلے اور کپاس کے بغیر برہان پور کی بات ادھوری ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مقامی معاملوں پر مثبت طریقے سے غور کرتے ہوئے ان کا حل نکالا جائے گا۔ تاپتی میا کے فضل سے برہان پور صنعت اور زراعت کے شعبے میں مسلسل ترقی کرے گا۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ کم وقت اور وسائل میں جو بہترین نتائج دے وہی کامیاب صنعت کار ہے۔ ہندوستان کا ہر شہر، ہر صوبہ انٹرپرینیورشپ کے ذریعے ہندوستانی معیشت اور ملک کو آگے بڑھانے میں اپنا تعاون دے رہا ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں سال 2014 کے بعد انڈیا سے ہندوستان کی اونچی اڑان بھرنے کا وقت آیا ہے۔ ہندوستان دوبارہ اقتصادی طاقت کے طور پر دنیا میں اپنا مقام بنا رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے سال 2014 میں حکومت بننے کے ساتھ ہی جن دھن کھاتوں کے ذریعے ہر شخص کا حق براہِ راست اس کے کھاتے میں پہنچانے کا عزم لیا اور اسے شرمندہ تعبیر بھی کیا۔ اس کے نتیجے میں ملک کی معیشت میں بنیادی تبدیلی آئی۔ ریاستی حکومت وزیراعظم مودی کی منشا کے مطابق بچولیوں (بیچوانوں) کو دور کرتے ہوئے ہر فرد اور صنعت کار کا حق براہِ راست اس کے کھاتے میں پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ ایسے سازگار ماحول میں تمام صنعت کاروں کے لیے ترقی کے کافی مواقع موجود ہیں۔ ہندوستان کی انٹرپرینیورشپ، خود انحصاری، روزگار پر مبنی طرز زندگی فینکس پرندے کے مانند ہے۔ فینکس پرندہ جیسے راکھ میں سے دوبارہ وجود میں آنے اور اونچی اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ویسے ہی ہندوستان تمام مشکلات اور جدوجہد کے باوجود اونچی اڑان بھرنے کے قابل ہے۔ ہماری یہ صلاحیت صنعت کاروں کے دم پر ہی ہے۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ایم ایس ایم ای انٹرپرینیورشپ کے شعبے میں برہان پور کی کامیابی سال 23-2022 میں 11.436 کروڑ روپے رہی، جو تقریباً 2 سال بعد حال میں 802 کروڑ روپے ہے۔ یہ رفتار برہان پور کے صنعت کاروں کی صلاحیت کی عکاس ہے۔ ریاستی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ انٹرپرینیورشپ کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاستی حکومت مستعدی اور شفافیت کے ساتھ سرگرمیاں چلا رہی ہے۔ برہان پور کے صنعت کار کنونشن میں شرکت کرنے والے صنعت کاروں کے اعتماد سے یہ واضح ہوتا ہے کہ نیماڑ، انٹرپرینیورشپ کے شعبے میں اپنی خصوصی شناخت بنائے گا۔

آبی وسائل اور ضلع کے انچارج وزیر تلسی رام سلاوٹ نے کہا کہ برہان پور میں سیاحت، صنعت اور ثقافت کا حیرت انگیز امتزاج ہے۔ ریاست میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کی قیادت میں ہونے والے ریجنل انڈسٹری کانکلیو میں موصول ہونے والی تجاویز کو زمین پر اتارنے کا کام کیا گیا ہے۔ زرعی سال میں زرعی کاموں کی ترقی کا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔ پروگرام سے سابق وزیر اور رکن اسمبلی محترمہ ارچنا چٹنیس اور نیپ نگر کی رکن اسمبلی محترمہ منجو دادو نے بھی خطاب کیا۔ انٹرپرینیور ڈائیلاگ میں ایم پی آئی ڈی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر چندر مولی شکلا، اندور ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر سودام کھاڈے سمیت دیگر عوامی نمائندے، افسران اور صنعت کار موجود تھے۔ کلکٹر ہرش سنگھ نے برہان پور کی صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande