
نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو سری گرو گوبند سنگھ کالج آف کامرس (ایس جی جی ایس سی سی ) کے 42 ویں سالانہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا بھی موجود تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اے آئی اور علم پر مبنی تبدیلی کے اس دور میں گربانی کیعلم پر عمل کریں۔ انہوں نے طلبا سے علم کے حصول، صنعت کاری کے جذبے کو پروان چڑھانے اور مختلف شعبوں میں اسٹارٹ اپس قائم کرنے کے لیے ضروری مہارتیں تیار نے کے لئے کہا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جب کسی ادارے کا عزم ملک سے جڑا ہو تو اس کی کامیابیاں قوم کی کامیابی بن جاتی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے تمام ایوارڈ یافتہ طلبا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز طلبا کی محنت، نظم و ضبط اور مسلسل کوششوں کا ایک طاقتور ثبوت ہے۔ اپنی شاندار روایت کے ذریعے یہ ادارہ نوجوانوں میں نہ صرف علم بلکہ قوم کی تعمیر کا جذبہ بھی پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے تمام طلبا کے روشن مستقبلکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کالج کا سالانہ دن طلبا اور اساتذہ کے لیے وہی اہمیت رکھتا ہے جیسا کہ بیساکھی ایک کسان کے لیے رکھتی ہے۔ برسوں سے یہ ادارہ طلبا کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے بہترین کام کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد