
دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات میں سو فیصد نتائج، پانچویں بار مسلسل تاریخی ریکارڈ برقرار
نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔
جمعیة چلڈرن ولیج انجار( زیر سرپرستی صدر جمعیةعلماءہند مولانا محمود اسعد مدنی) میں واقع شاہ زکریا (حاجی پیر) سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولوں نے تعلیمی میدان میں ایک بار پھر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات میں سوفیصد نتائج درج کیے ہیں۔ ادارہ نے پانچ سالوں سے لگاتار 100 فیصد کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنی تعلیمی روایت کو برقرار رکھا ہےبلکہ پورے علاقہ میں معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔
اس سال دسویں بورڈ امتحان 2025-26 میں اسکول کے کل 44 طلبہ نے شرکت کی جن میں 27 طلبہ اور 17 طالبات شامل تھیں، جب کہ خوش آئند امر یہ ہے کہ تمام طلبہ نمایاں کامیابی کے ساتھ امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ اس امتحان میں ہونہار طالبہ شاہ نور محمود بھائی آگریا نے94.46فیصد نمبر حاصل کرکے اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور نہ صرف ادارہ بلکہ پورے کچھ خطہ کا نام روشن کیا۔اسی طرح مارچ 2026 کے بارہویں بورڈ امتحانات میں بھی ادارہ نے اپنی شاندار تعلیمی روایت کو برقرار رکھا۔ اس امتحان میں کل 16 طلبہ شریک ہوئے، جن میں 10 طلبہ اور 6 طالبات شامل تھیں، اور تمام طلبہ کامیاب قرار پائے۔ اس موقع پر طالبہ رونیشا رزاق آگریا نے 94.06گریڈ حاصل کرکے نمایاں کامیابی درج کی اور اسکول میں اول مقام حاصل کیا۔
دسویں کے امتحان میں دیگر نمایاں طلبہ میںریحانہ بانو محمد اقبال تراویہ93.62 فیصد ، فیضانہ رمضان علی آگاریہ 91.62 فی صد ،سفیانہ ابوبکر عابدہ 86.60فیصد،راشدہ رمضان آگاریہ 84.84 فیصد ،فیضان احمد اعجاز احمد خاں84.38فیصد،آگریا کوثر قاسم 86.43فیصد،جاٹ ذاکر حسین جساب 83.24فیصد،آگریا توصیفہ مجید 83.00 فیصد ،راگھو کمار رنجیت سنگھ 81.35فیصد نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارہ کا نام روشن کیا۔اسکول انتظامیہ نے اس شاندار کامیابی پر تمام طلبہ، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف امتحانی نمبروںتک محدود نہیں بلکہ کردار سازی، اخلاقی تربیت، نظم و ضبط اور معیاری تعلیم کے امتزاج کا عملی نتیجہ ہے۔ ادارہ ہمیشہ اس بات کے لیے کوشاں رہا ہے کہ طلبہ کو جدید تعلیم کے ساتھ اعلیٰ اخلاق، سماجی شعور اور ذمہ دار شہری بننے کی تربیت بھی فراہم کی جائے۔ اس موقع پر جمعی? چلڈرن ولیج انجار کی اسکول پرنسپل رحیمیہ بین قریشی ، دیگر اساتذہ ، اسٹاف، منتظم مفتی انیس پرتاب گڑھی وغیرہ مبارک بادی کے مستحق ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais