جاپان کی بین الاقوامی ایجنسی جائیکا کے تعاون سے مہاراشٹر میں طبی شعبے کو مضبوط بنانے کی بڑی پہل
ریاست میں جدید طبی سہولیات کے فروغ کے لیے 3 ہزار 708 کروڑ کی مالی منظوریممبئی ، 6 مئی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ ریاست میں طبی شعبے کو مزید مضبوط، جدید اور مؤثر بنانے کے لیے جاپان کی بین الاقوامی تعاون ایجنسی “جائ
Health CM Jaica Medical Project


ریاست میں جدید طبی سہولیات کے فروغ کے لیے 3 ہزار 708 کروڑ کی مالی منظوریممبئی ، 6 مئی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ ریاست میں طبی شعبے کو مزید مضبوط، جدید اور مؤثر بنانے کے لیے جاپان کی بین الاقوامی تعاون ایجنسی “جائیکا” کے ساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں ہموار کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی کابینہ نے اس منصوبے کے لیے 3 ہزار 708 کروڑ کی مالی امداد حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ جائیکا اس سے قبل آسام اور تمل ناڈو جیسی ریاستوں میں کامیاب طبی منصوبے نافذ کر چکی ہے اور اب مہاراشٹر میں بھی “میڈیکل کیئر سسٹم” کو مضبوط بنانے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ شراکت داری کی خواہاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ خاص طور پر ریاست کے محکمہ طبی تعلیم کے اشتراک سے نافذ کیا جائے گا، جس کے تحت سرکاری میڈیکل، پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالجوں کی بنیادی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ جدید تشخیصی نظام کو مضبوط کیا جائے گا اور مخصوص بیماریوں کے علاج کے لیے “سینٹر آف ایکسیلنس” قائم کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ کے مطابق اس منصوبے کے تحت نئے نرسنگ اور پیرا میڈیکل کالج بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ تربیت یافتہ طبی افرادی قوت تیار کی جا سکے۔ اس کے علاوہ ریاستی صحتی نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے بھی مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس منصوبے کو مثبت انداز میں قبول کیا ہے اور محکمہ طبی تعلیم نے اس پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔دیویندر فڑنویس نے بتایا کہ اس سے قبل ریاست کے ہر ضلع میں سرکاری میڈیکل کالج قائم کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ جلگاؤں، لاتور، بارامتی، میرج، کولہا پور، نندوربار اور گونڈیا اضلاع میں 100 نشستوں والے سرکاری بی ایس سی نرسنگ کالج قائم کرنے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان میڈیکل کالجوں، نرسنگ اداروں اور ان سے منسلک اسپتالوں کی بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے اور جدید طبی آلات فراہم کرنے کے لیے “اسٹرینتھننگ ٹرشری ہیلتھ کیئر ڈلیوری، میڈیکل ایجوکیشن سسٹم اینڈ نرسنگ سسٹم ان مہاراشٹر” نامی منصوبہ نافذ کیا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت وردھا، پالگھر، رتناگیری اور احمدنگر کے نئے سرکاری میڈیکل کالجوں کے علاوہ ممبئی کے جی ٹی، سینٹ جارج، دھولے، شولاپور، امباجوگائی، اکولہ، آئی جی ایم سی ناگپور، رتناگیری، پالگھر اور دھاراشیو کے نرسنگ کالجوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔اسی طرح بارامتی، سانگلی (میرج) اور کولہا پور میں نئے نرسنگ کالجوں کی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی، جبکہ اہلیہ نگر، بھنڈارا، گڑچرولی، ہنگولی، جالنہ، ممبئی، ناسک، پربھنی، ساتارا، پالگھر، رتناگیری اور وردھا کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے لیے جدید طبی آلات فراہم کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ بھارت-جاپان تعلیمی تبادلہ پروگرام کے تحت اسپتال انتظامیہ، طبی نظم و نسق اور انسانی وسائل کی صلاحیت بڑھانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اشتراک کے نتیجے میں مہاراشٹر میں صحت عامہ کا نظام مزید معیاری، جدید اور عوام دوست بنے گا، جس سے ریاست کے شہریوں کو بہتر طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے اس منصوبے کو ریاست کے طبی شعبے کی ترقی کی سمت میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande