حکومت تلنگانہ کا فیصلہ۔ عازمین حج کی اضافی رقم حکومت ادا کرے گی
حکومت تلنگانہ کا فیصلہ۔ عازمین حج کی اضافی رقم حکومت ادا کرے گیحیدرآباد، 6 مئی (ہ س)۔ ریونت ریڈی حکومت نے سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کے فضائی کرایوں میں فی کس د س ہزار روپے اضافہ کے باعث عازمین پرعائد بوجھ کا مداوا کرتے ہوئے اضافی رقم سرک
عازمین حج کی اضافی  رقم حکومت ادا کرے گی۔ حکومت تلنگانہ کا فیصلہ


حکومت تلنگانہ کا فیصلہ۔ عازمین حج کی اضافی رقم حکومت ادا کرے گیحیدرآباد، 6 مئی (ہ س)۔ ریونت ریڈی حکومت نے سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کے فضائی کرایوں میں فی کس د س ہزار روپے اضافہ کے باعث عازمین پرعائد بوجھ کا مداوا کرتے ہوئے اضافی رقم سرکاری طور پرادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعلی اے ریونت ریڈی کی صدارت میں آج منعقدہ کا بینہ اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ عازمین حج کے فضائی کرایوں میں اچانک اضافہ سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ تلنگانہ ریاست سے تعلق رکھنے والے تقریباً 6,650 عازمین کی جانب سے اداشدنی فی کس 10,000 روپے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ادا کئے جائیں۔عازمین کی روانگی سے چند دن قبل سرکلرنمبر جاری کرتے ہوئے مغربی ایشیا جنگ کے باعث ایویشن ٹربائن فیول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی دہائی دی اورفی عازم 10,000 روپے وصول کرنے کافیصلہ کیا جس کے لئے 15 /مئی تک کی مہلت دی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے اچانک عائد کردہ اس اضافی بوجھ سے بہت سے عازمین حج پریشان ہوچکے تھے۔ کانگریس پارٹی اور دیگرپارٹیوں نے اگرچہ اس اضافہ کی مذ مت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا مگرابھی تک مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ریونت ریڈی حکومت نے فیصلہ کیا کہ اضافی رقم کا بوجھ ریاست کے عازمین حج پر ڈالنے کی بجائے حکومت خود برداشت کرے گی اور جوبھی رقم ہوگی وہ سرکاری طورپرادا کردی جائے گی۔ اس طرح حکومت‘ سنٹرل حج کمیٹی کو تقریباً 6.65 کروڑ روپے ادا کرے گی۔ حکومت کے اس اقدام سے عازمین حج کو بڑی راحت ملے گی چونکہ اچانک فی عازم حج پر10,000 روپے کا بوجھ عائد ہورہا تھا جس کی وجہ سے ایسے عازمین کو ایک بڑی رقم ادا کرنی پڑرہی تھی جن کے گھرانے سے پانچ یا اس سے زائد ارکان حج ادا کرنے والے ہیں۔

تلنگانہ کے عازمین حج کو امسال 3.60 لاکھ روپے کا خرچ آرہا تھا جس میں مزید دس ہزار روپے کا اچانک اضافہ کردیا گیا۔ اس طرح ان کے سفر حج کے مصارف بڑھ کر فی کس 3.70 لاکھ روپے تک پہنچ رہے تھے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande