سارن میں بے قابو پک اپ پلٹنے سے چار افراد کی موت
سارن، 6 مئی (ہ س)۔ شہر کے بھگوان بازار تھانہ علاقہ کے تحت نیائےبستی لوہا ٹولہ کے قریب آج صبح ایک سڑک حادثہ میں دو خواتین سمیت چار لوگوں کی دردناک موت ہو گئی۔ واقعہ صبح تقریباً4 سے 5 بجے کے درمیان پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک شادی میں پروگرام پی
سارن میں بے قابو پک اپ پلٹنے سے چار افراد کی موت


سارن، 6 مئی (ہ س)۔ شہر کے بھگوان بازار تھانہ علاقہ کے تحت نیائےبستی لوہا ٹولہ کے قریب آج صبح ایک سڑک حادثہ میں دو خواتین سمیت چار لوگوں کی دردناک موت ہو گئی۔ واقعہ صبح تقریباً4 سے 5 بجے کے درمیان پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق ایک شادی میں پروگرام پیش کرنے کے بعد آرکسٹرا کے ارکان ڈی جے لدی پک اپ پر سوار ہو کر لوٹ رہے تھے۔ ڈاکٹر پی این سنگھ ڈگری کالج کے قریب پہنچتے ہی تیز رفتار پک اپ بے قابو ہوکر سڑک پر الٹ گئی۔حادثے کے وقت پک اپ پر سوار افراد سڑک پر گر گئے اور پھر مخالف سمت سے آرہی ایک بے قابو ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈائل 112، بھگوان بازار تھانہ اور ریول گنج تھانہ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر چھپرہ صدر اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے تمام متوفیوں کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس فی الحال متوفی کی شناخت کر رہی ہے۔ حادثے سے علاقہ سوگوار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande