اسرائیل میں 3500 ہوم بیسڈ کیئر گیور آسامیوں کے لیے بھرتی کاعمل شروع
رہائش، کھانا اور طبی بیمہ کی سہولت کے ساتھ ماہانہ تقریباً 1.99 لاکھ روپے تنخواہ اورنگ آباد ، 6 مئی (ہ س) نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور حکومتِ مہاراشٹر کے اشتراک سے اسرائیل میں ہوم بیسڈ کیئر گیور( گھر پر مبنی دیکھ بھال کرنے والا) کے 3500 عہد
اسرائیل میں 3500 ہوم بیسڈ کیئر گیور آسامیوں کے لیے بھرتی کاعمل شروع


رہائش، کھانا اور طبی بیمہ کی سہولت کے ساتھ ماہانہ تقریباً 1.99 لاکھ روپے تنخواہ

اورنگ آباد ، 6 مئی (ہ س) نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور حکومتِ مہاراشٹر کے اشتراک سے اسرائیل میں ہوم بیسڈ کیئر گیور( گھر پر مبنی دیکھ بھال کرنے والا) کے 3500 عہدوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ صحت اور خدمات کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہشمند مہاراشٹر کے نوجوانوں کے لیے اسے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کی جانب سے خواہشمند امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مہاراشٹر انٹرنیشنل کے سرکاری پورٹل https://maharashtrainternational.com پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔اس بھرتی کےعمل کے تحت مجموعی آسامیوں میں 90 فیصد خواتین جبکہ 10 فیصد مرد امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ امیدوار کی عمر 25 سے 45 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے، جبکہ کم از کم دسویں جماعت کامیاب ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔جسمانی اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار کی قد کم از کم 1.5 میٹر اور وزن کم از کم 45 کلوگرام ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ امیدوار کے لیے انگریزی زبان کا درمیانی درجے کا علم بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔تعلیمی و فنی اہلیت کے تحت امیدوار نے کیئر گیونگ خدمات میں کم از کم 990 گھنٹوں کی تربیت مکمل کی ہو، یا اس کے پاس نرسنگ، فزیوتھراپی، نرس اسسٹنٹ یا مڈوائفری میں منظور شدہ ڈپلومہ یا ڈگری موجود ہو۔منتخب امیدواروں کو ماہانہ 6443.85 اسرائیلی نیو شیکل تنخواہ دی جائے گی، جو ہندوستانی کرنسی کے مطابق تقریباً 1 لاکھ 99 ہزار روپے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ آجر کی جانب سے رہائش، کھانے اور طبی بیمہ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔حکام کے مطابق امیدواروں کا انتخاب آن لائن عمل اور ویڈیو انٹرویو کے ذریعے کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے وقت امیدواروں کو تمام ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔شرائط کے مطابق امیدوار نے اس سے قبل اسرائیل میں کام نہ کیا ہو، جبکہ اس کے قریبی رشتہ دار، جن میں شوہر یا بیوی، والدین یا بچے شامل ہیں، اس وقت اسرائیل میں ملازمت نہ کر رہے ہوں۔اسی طرح انتخابی عمل کے لیے پولیس ویریفکیشن سرٹیفکیٹ اور طبی جانچ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔مزید معلومات اور درخواست کے لیے امیدوار متعلقہ سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کر سکتے ہیں یا ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، روزگار و صنعت کاری رہنمائی مرکز، مرکزی انتظامی عمارت، ایس-3، دوسری منزل، ہنگولی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ اپیل اسسٹنٹ کمشنر بالاجی مرے کی جانب سے کی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande