
نئی دہلی، 6 مئی (ہ س):۔
مرکزی محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ جمعرات، 7 مئی کو ملک گیر مفت سالانہ ہیلتھ چیک اپ پہل کا آغاز کریں گے۔
وزارت محنت اور روزگار نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ 7 مئی کو 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے کارکنوں کے لیے ملک گیر سالانہ ہیلتھ چیک اپ اقدام شروع کریں گے، جیسا کہ نئے لیبر کوڈز کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق، مرکزی وزیر محنت اور روزگار اس پہل کا آغاز کریں گے۔سرکاری افتتاح ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) میڈیکل کالج اور اسپتال، بسائی داراپور، نئی دہلی میں ہوگا۔ ملک بھر کے 11 دیگر ای ایس آئی سی اسپتالوں میں بھی بیک وقت افتتاحی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جس میں متعلقہ ریاستی وزرائے محنت، اراکین پارلیمنٹ (ایم پیز)، اراکین اسمبلی (ایم ایل اے) اور دیگر معززین شرکت کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ