نرسنگ آفیسر کے انتقال پر اے ایم یو نرسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعزیتی جلسہ
علی گڑھ, 06 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی نرسز ایسوسی ایشن نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا، جس میں نرسنگ آفیسر محترمہ شمائلہ شمشاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ گزشتہ 3 مئی کو 26 برس کی
نرسنگ آفیسر کے انتقال پر اے ایم یو نرسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعزیتی جلسہ


علی گڑھ, 06 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی نرسز ایسوسی ایشن نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا، جس میں نرسنگ آفیسر محترمہ شمائلہ شمشاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ گزشتہ 3 مئی کو 26 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

اسپتال کے استقبالیہ ہال میں منعقدہ تعزیتی جلسہ میں اسپتال انتظامیہ کے اراکین، نرسنگ اسٹاف اور مرحومہ کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر نیر آصف نے انتظامیہ کی نمائندگی کی، جبکہ اسسٹنٹ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ مس ہما روحی اور مس سہانہ پروین، ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر سجادالدین، جنرل سکریٹری مسٹر رنکو چودھری اور سرپرست مسٹر عاشق علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایسوسی ایشن کے اراکین نے محترمہ شمشاد کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ مرحومہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande