
نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے شدید گرمی اور لو‘سے راحت فراہم کرنے کے لئے بدھ کو دہلی سکریٹریٹ سے 13 موبائل ہیٹ ریلیف یونٹس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان موبائل ہیٹ ریلیف یونٹ کے ذریعہ ٹھنڈا، صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا اور اور آر ایس کے پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگوں کو گرمی اور تیز دھوپ سے بچانے کے لیے ابتدائی طبی امداد کی سہولیات بھی فراہم کریں گے اور کاٹن کے گمچھے اور ٹوپیاں بھی فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے اس کے ساتھ ہی آج شدید گرمی سے بچاو اور آگاہی کے لئے ہیٹ ایکشن پلان کا ایک کتابچہ بھی جاری کیا۔ انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ اس شدید گرمی میں اپنا اور اپنے اہل خانہ کا خاص خیال رکھیں، وافر مقدار میں پانی پیئں اور غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں موبائل یونٹس تک 112 ہیلپ لائن کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد