جموں میں بی جے پی نے جموں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی مسماری مہم کے مخالفت کی ۔
جموں, 06 مئی (ہ س)۔ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کی جانب سے جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت مخالفت درج کراتے ہوئے کارروائی کو فوری طور پر روکنے اور پہلے سے تعمیر شدہ عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کا مطالبہ
جموں میں بی جے پی نے جموں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی مسماری مہم کے مخالفت کی ۔


جموں, 06 مئی (ہ س)۔

جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کی جانب سے جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت مخالفت درج کراتے ہوئے کارروائی کو فوری طور پر روکنے اور پہلے سے تعمیر شدہ عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 4 مئی کو جے ڈی اے نے جموں-سانبہ رنگ روڈ کے اطراف بغیر اجازت تعمیر کیے گئے 15 سے زائد ڈھانچوں کو منہدم کیا۔ اس دوران بشنہ علاقے میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب بی جے پی کے ایم ایل اے راجیو کمار بھگت مقامی افراد کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور بلڈوزروں کے سامنے کھڑے ہو کر ایک تین منزلہ عمارت کی مسماری روک دی۔ احتجاج میں پارٹی کے دیگر رہنما بھی شامل ہوئے۔

بعد ازاں بی جے پی کے ایک وفد نے، جس میں راجیو کمار بھگت، گرو رام بھگت، سریندر بھگت اور سابق ایم ایل اے چندر پرکاش گنگا شامل تھے، جے ڈی اے کے نائب چیئرمین روپیش کمار سے ملاقات کی۔ وفد نے مسماری مہم کو معطل کرنے، پہلے سے قائم ڈھانچوں کی رجسٹریشن اور ریگولرائزیشن کا مطالبہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو کمار بھگت نے الزام لگایا کہ جے ڈی اے کا انفورسمنٹ ونگ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا اور نچلے درجے کے عملے نے عوام کو گمراہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لوگوں کو تعمیرات کی اجازت دی گئی اور بعد میں انہی عمارتوں کو مقررہ حد سے تجاوز کرنے پر منہدم کیا گیا۔

انہوں نے کارروائی کے وقت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ صبح سویرے مسماری کرنا غیر معمولی اقدام ہے۔ انہوں نے ایک کسان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ کے لیے زمین کے جزوی حصول کے بعد وہ باقی زمین پر تعمیر کر رہا تھا۔بی جے پی رہنماؤں نے جے ڈی اے افسران کے خلاف کارروائی، انفورسمنٹ عملے کی معطلی اور اینٹی کرپشن بیورو سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔گرو رام بھگت نے کہا کہ جے ڈی اے حکام کے ساتھ ملاقات مثبت رہی اور یقین دہانی کرائی گئی کہ پہلے سے تعمیر شدہ عمارتوں کو فوری طور پر نہیں گرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو آن لائن این او سی کے لیے درخواست دینے کی سہولت دی جائے گی۔ایم ایل اے سریندر بھگت نے کہا کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوام کے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں کی حمایت نہیں کرتے، تاہم غریب عوام کو ہراساں کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔دوسری جانب جے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسماری مہم پیشگی نوٹس کے بعد بلدیاتی قوانین کے نفاذ اور منظم شہری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے چلائی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande