
حیدرآباد ، 6 مئی (ہ س)
۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تلنگانہ ریاستی صدراین رام چندرراؤ نے آج عوام سے سکندرآباد میں وزیرِاعظم نریندرمودی کی آئندہ ریلی کو اورآمد کوشانداراورکامیاب بنانے کی اپیل کی۔ وزیرِاعظم کے 10 مئی کوسکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ کے دورے کی تیاریوں کے تحت چندرراؤ نے تارناکہ میں دیوارنویسی مہم میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے پارٹی کے کمل کے نشان کوپینٹ کیا۔ سابق میئربنڈا کارتیکا ریڈی اوردیگر پارٹی رہنما بھی اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راؤ نے کہا کہ تیسری باراقتدارسنبھالنے کے بعد یہ مودی کا تلنگانہ کا پہلا دورہ ہوگا،اورانہوں نے ریاست بھرکے عوام سے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کارکنان تشہیری سرگرمیوں میں سرگرم ہیں، جن میں پوسٹرلگانا، فلیکس بینرنصب کرنا اوردیواروں پر پیغامات لکھنا شامل ہے۔ قومی قیادت کا ذکرکرتے ہوئے راؤ نے کہا کہ جب عالمی معیشت چیلنجزکاسامنا کررہی ہے، اس وقت مودی ہندوستان کوترقی کی راہ پرتیزی سے آگے بڑھارہے ہیں،اور تلنگانہ کو ان کی آمد پرپرتپاک استقبال کرنا چاہیے۔ انہوں نے انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات پر ممتا بنرجی اورراہل گاندھی سمیت اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شکست کے بعد جمہوری فیصلے پر سوال اٹھانے کے بجائے اس کا احترام کرنا چاہیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق