عنبرپیٹ میں غریبوں کو مکانات الاٹ نہ ہونے پر آواز تنظیم کا احتجاجی نمائندگی
عنبرپیٹ میں غریبوں کو مکانات الاٹ نہ ہونے پر آواز تنظیم کا احتجاجی نمائندگیحیدرآباد، 6 مئی (ہ س)۔ شہرکے اہم علاقے عنبرپیٹ میں تنظیم آواز کے زیر اہتمام ایک اہم نمائندگی کرتے ہوئے ایم آراودفتر سے ملاقات کی گئی، جس میں غریب اور مستحق افراد کو مکانات ا
عنبرپیٹ میں غریبوں کو مکانات الاٹ نہ ہونے پر آواز تنظیم کا احتجاجی نمائندگی


عنبرپیٹ میں غریبوں کو مکانات الاٹ نہ ہونے پر آواز تنظیم کا احتجاجی نمائندگیحیدرآباد، 6 مئی (ہ س)۔ شہرکے اہم علاقے عنبرپیٹ میں تنظیم آواز کے زیر اہتمام ایک اہم نمائندگی کرتے ہوئے ایم آراودفتر سے ملاقات کی گئی، جس میں غریب اور مستحق افراد کو مکانات الاٹ نہ کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تنظیم کے ذمہ داران نے بتایا کہ گزشتہ ڈھائی برسوں سے کانگریس حکومت کے اقتدارمیں آنے کے بعد بھی غریب عوام کو مکانات فراہم نہیں کیے گئے، حالانکہ اس سلسلے میں متعدد بارایم آراو،کلکٹراوردیگراعلیٰ حکام سے رجوع کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بار باردرخواستیں دینے کے باوجود اب تک کسی مستحق کو مکانات الاٹ نہیں کیے گئے۔ اس موقع پر ملک پیٹ کے علاقوں دھوبی گلی، شنکر نگر اوربانونگر کے عوام نے بھی اپنی مشکلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مسلسل نظر انداز کیاجارہا ہے۔ تنظیم آواز کے سٹی سکریٹری عبدالستارپرنس نے کہا کہ لاکھوں مستحق شہری پہلے بھی ڈبل بیڈ روم مکانات کیلئے درخواست دے چکے ہیں، لیکن سابقہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی وعدوں پرعمل درآمد میں ناکام نظرآرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی صورتحال برقراررہی توعوام میں ناراضگی بڑھ سکتی ہے اورحکومت کو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ مستحق افراد کی نشاندہی کرکے انہیں اسی مقام پرمکانات فراہم کیے جائیں۔ تنظیم آواز نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت کرایہ کے مکانات میں رہنے والے غریب مزدوروں کیلئے خصوصی اقدامات کرے، یاتومکان مالکان کوکرایہ کم کرنے کی ہدایت دی جائے یا پھرحکومت خود کرایہ میں مدد فراہم کرے، تاکہ یومیہ مزدوری کرنے والے افراد اپنے بچوں کی تعلیم اور صحت پر بہتر توجہ دے سکیں۔محمد فہیم سمیت کئی خواتین نے بھی شرکت کی اوراپنے مسائل پیش کیے۔ ایم آراونے وفد کویقین دہانی کرائی کہ وہ ان مسائل کو حکومت تک پہنچائیں گے اور حل کیلئے کوشش کریں گے۔

۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande