اے ایم یو نے نیٹ پری طب 2026–27 پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کیں
علی گڑھ, 06 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) کی جانب سے منعقد کیے جانے والے نیٹ پری طب 2026–27 پروگرام میں داخلے کے لیے اہل ہندوستانی شہریوں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔کنٹرولر ا
باب سید


علی گڑھ, 06 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) کی جانب سے منعقد کیے جانے والے نیٹ پری طب 2026–27 پروگرام میں داخلے کے لیے اہل ہندوستانی شہریوں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق آن لائن رجسٹریشن کا عمل یکم مئی سے شروع ہو چکا ہے جو 30 مئی تک جاری رہے گا۔ امیدواروں کو یونیورسٹی کے پورٹل کے ذریعے درخواست دینی ہوگی۔نیٹ پری طب کے لیے آل انڈیا داخلہ ٹسٹ 28 جون کو آن لائن طریقہ سے منعقد ہوگا، جو کہ این سی آئی ایس ایم کے رہنما اصولوں کے مطابق طبی (یونانی میڈیسن) کورسز میں داخلے کے لیے ہے۔

درخواست دہندگان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر دستیاب اہلیت کے معیار اور درخواست سے متعلق تفصیلات کا بغور جائزہ لیں اور آخری تاریخ سے قبل ہی رجسٹریشن مکمل کر لیں تاکہ کسی بھی ممکنہ دشواری سے بچا جا سکے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande