اے ایم یو کے شعبہ انگریزی کی رالے لٹریری سوسائٹی کی اختتامی تقریب منعقد
علی گڑھ, 06 مئی (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی رالے لٹریری سوسائٹی کی تعلیمی سیشن 2025-26 کی اختتامی تقریب آرٹس فیکلٹی لاؤنج میں منعقد ہوئی، جس کے ساتھ سوسائٹی کی ادبی سرگرمیاں تکمیل کو پہنچیں۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے بطور مہ
رالے لٹریری پروگرام


علی گڑھ, 06 مئی (ہ س)

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی رالے لٹریری سوسائٹی کی تعلیمی سیشن 2025-26 کی اختتامی تقریب آرٹس فیکلٹی لاؤنج میں منعقد ہوئی، جس کے ساتھ سوسائٹی کی ادبی سرگرمیاں تکمیل کو پہنچیں۔

پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر محمد اطہر انصاری بطور مہمانِ اعزازی موجود رہے۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ٹی این ستھیسن اور شعبہ انگریزی کی چیئرپرسن پروفیسر شاہینہ ترنم بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

پروفیسر محمد محسن خان نے سوسائٹی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک متحرک تعلیمی ماحول کو فروغ دیا ہے، جبکہ پروفیسر اطہر انصاری نے کلاس روم سے باہر علمی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر شاہینہ ترنم نے ادبی سوسائٹیز کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ڈین، فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ٹی این ستھیسن نے سوسائٹی کی معاونت کے لیے دس ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔

اس سے قبل سوسائٹی کے جوائنٹ سکریٹری جمال انور فریدی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ادبی سرگرمیوں کے فروغ میں سوسائٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ سیشن کے دوران ہونے والی سرگرمیوں پر مبنی سالانہ رپورٹ سوسائٹی کے صد محمد عابد نے پیش کی۔

پروگرام میں شیکسپیئر اور رابرٹ فراسٹ سے متاثر ڈرامائی اور شعری پیشکش کو سبھی نے سراہا، جو طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتے تھے۔ اس موقع پر مختلف مقابلوں کے فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا، جبکہ طلبہ کی فلاح و بہبود سے متعلق مشترکہ اقدامات کا بھی خصوصی ذکر کیا گیا۔

تقریب کا اختتام سوسائٹی کے خازن انس بن احسان کے کلمات تشکر پر ہوا۔ نظامت کے فرائض مس نمیرہ بیگ اور سیرت ہمدانی نے انجام دئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande