
لکھنو¿، 6 مئی (ہ س)۔
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی زبردست شکست پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت اور الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسے جمہوریت میں ووٹ کی لوٹ مار قرار دیا۔
اکھلیش یادو نے منگل کو لکھنو¿ میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عہدیداروں کے ساتھ مل کر بنگال میں انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کی۔ انہوں نے کہا کہ اسے ملٹی لیئر الیکشن مافیاو¿ں کا کھیل کہا جاتا ہے۔
اکھلیش یادو نے 2022 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کا بنگال انتخابی نتائج سے موازنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے لوگوں نے جو کچھ بھی دیکھا ، ہم اسے 2022 میں پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔ 2022 میں کئی اسمبلی حلقوں میں مرکزی فورس تعینات کرکے، انہوں نے (بی جے پی) سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کو پولنگ اسٹیشنوں اور گنتی اسٹیشنوں سے ہٹا کر نتائج کو تبدیل کیا۔
ایس پی صدر نے کہا کہ جب 2024 میں ضمنی انتخابات ہوئے تب ایس پی، جس کو 37، 42، اور 46 فیصد ووٹ ملے تھے، اسے 12 فیصد ووٹ ملا وہیں بی جے پی، جسے 29، 37، اور 30 فیصد ووٹ ملتا تھا، اسے 77 فیصد ووٹ ملا۔ یہ ملٹی لیئر الیکشن مافیا کا کھیل ہے۔
اس دوران اکھلیش یادو نے آئی ایس سی بورڈ کے امتحان میں گورکھپور سے ٹاپر آرادھنا کو ایک لیپ ٹاپ سے نوازا اور اس کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ