جلگاؤں میں بھیانک حادثہ، ٹرک کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق، ایک سالہ بچہ زخمی
جلگاؤں میں بھیانک حادثہ، ٹرک کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق، ایک سالہ بچہ زخمی جلگاؤں، 5 مئی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے مکتائن نگر تعلقہ میں بیلسواڑی پھاٹے کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک اور دو پہیہ گاڑی کے درمیان بھیانک حادثہ پیش آیا، جس میں میا
Accident Muktainagar Fatal Crash


جلگاؤں میں بھیانک حادثہ، ٹرک کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق، ایک سالہ بچہ زخمی

جلگاؤں، 5 مئی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے مکتائن نگر تعلقہ میں بیلسواڑی پھاٹے کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک اور دو پہیہ گاڑی کے درمیان بھیانک حادثہ پیش آیا، جس میں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا ایک سالہ بچہ زخمی حالت میں بچ گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت گجانن ہیرامن پاٹل اور ان کی اہلیہ اشوینی گجانن پاٹل کے طور پر ہوئی ہے، جو راور تعلقہ کے کوچور گاؤں کے رہائشی تھے۔

اطلاعات کے مطابق گجانن پاٹل اپنی بیوی اور ایک سالہ بچے کے ساتھ دو پہیہ گاڑی پر سفر کر رہے تھے کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ دونوں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے میں ان کے ساتھ موجود ایک سالہ بچہ خوش قسمتی سے جان بچانے میں کامیاب رہا، تاہم وہ زخمی ہو گیا ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمی بچے کو سرکاری اسپتال منتقل کیا، جبکہ میاں بیوی کو بھی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ حادثے کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے ٹرک پر پتھراؤ کر کے اس کے شیشے توڑ دیے اور شدید غصے کا اظہار کیا۔ آخری اطلاعات تک پولیس میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری تھی اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande