فلم’ بندر‘ میں بوبی دیول میں بالکل نئے اوتار میں نظر آئیں گے
ہدایت کار انوراگ کشیپ کی آنے والی فلم ’بندر‘ کے تعلق سے چرچا کا بازار گرم ہے ۔اس فلم میں بوبی دیول بالکل نئے اور انٹنس اوتار میں نظر آنے والے ہیں ۔ نکھل دویدی کے ذریعہ پروڈیوس کردہ یہ فلم شائقین کو ایک منفرد اور متاثر کن سنیما تجربہ فراہم کرنے کا و
film-bandar-Bobby-Deol-new-look


ہدایت کار انوراگ کشیپ کی آنے والی فلم ’بندر‘ کے تعلق سے چرچا کا بازار گرم ہے ۔اس فلم میں بوبی دیول بالکل نئے اور انٹنس اوتار میں نظر آنے والے ہیں ۔ نکھل دویدی کے ذریعہ پروڈیوس کردہ یہ فلم شائقین کو ایک منفرد اور متاثر کن سنیما تجربہ فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔

بوبی دیول نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بطور اداکار ہر کوئی اپنی قائم شدہ شبیہ سے باہر نکلنا چاہتا ہے لیکن یہ آسان نہیں ہوتا۔ بوبی نے اعتراف کیا کہ ”بندر“ ان کے لیے ایک چیلنجنگ پروجیکٹ رہا، جس میں انھوں نے اپنی جھجھک کو کنارے رکھ کر پوری طرح نئے انداز میں کام کیا۔

فلم کی کہانی اور تحریر کو بھی خاصی توجہ دی گئی ہے۔ اسے سدیپ شرما اور ابھیشیک بنرجی نے لکھا ہے، جو ”پاتال لوک“ اور ”کوہرا“ جیسے مشہور پروجیکٹس کے لیے مشہور ہیں۔ فلم کو زی اسٹوڈیوز کی بھی حمایت حاصل ہے۔

بندر کی اسٹار کاسٹ بھی کافی مضبوط ہے۔ اس میں سانیا ملہوترا، راج بی شیٹی، جتیندر جوشی، صبا آزاد اور ردھی سین سمیت اداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔ مضبوطٹیم اور منفرد کہانی کے ساتھ، یہ فلم 2026 کی سب سے زیادہ متوقع ریلیز میں سے ایک ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande