اتر پردیش کے جالون میں سڑک حادثہ، چھ افراد کی موت
اورئی، 4 مئی (ہ س) ۔ اتر پردیش کے جالون ضلع میں آج صبح ایک سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ جھانسی کانپور قومی شاہراہ پر کلپی علاقے کے جولہوپور گاو¿ں کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ٹویرا کار میں سوار
اتر پردیش کے جالون میں سڑک حادثہ، چھ افراد کی موت


اورئی، 4 مئی (ہ س) ۔

اتر پردیش کے جالون ضلع میں آج صبح ایک سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ جھانسی کانپور قومی شاہراہ پر کلپی علاقے کے جولہوپور گاو¿ں کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ٹویرا کار میں سوار ایک کنبہ ایودھیا میں شری رام مندر کا دورہ کرنے کے بعد للت پور واپس آ رہا تھا۔ کار کنٹرول کھو بیٹھی اور پلٹ گئی، تمام مسافر پھنس گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور گاڑی کا دروازہ کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو باہر نکالا۔

سبھی کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے چھ افراد کو مردہ قرار دیا۔ باقی چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے باعث ہائی وے پر طویل ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت کے لیےکارروائی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande