ڈی آئی جی شیو کمار نے مجالتہ ادھمپور میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
جموں, 04 مئی (ہ س)۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس ادھم پور ریاسی رینج شیو کمار شرما نے مجالتہ پولیس اسٹیشن میں ایک اہم آپریشنز و سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام ک
DIG SHIV


جموں, 04 مئی (ہ س)۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس ادھم پور ریاسی رینج شیو کمار شرما نے مجالتہ پولیس اسٹیشن میں ایک اہم آپریشنز و سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

حکام کے مطابق، ڈی آئی جی نے 84 بریگیڈ رام پور، مجالتہ ہیڈکوارٹرز اور پولیس پوسٹ خون کے دورے کے دوران فورس کی تیاریوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران کو لانگ رینج پٹرولنگ (م، شارٹ رینج پٹرولنگ اور کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت دی تاکہ چوکس نگرانی برقرار رکھی جا سکے۔شرما نے یو اے پی اے اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ملوث عناصر اور اوور گراؤنڈ ورکرز کے خلاف سخت کارروائی، بشمول جائیداد ضبط کرنے کے اقدامات، یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے انٹیلیجنس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے عوامی رابطے بڑھانے اور گاؤں کے سرپنچوں و معززین سے مسلسل رابطے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے منشیات فروشوں اور مویشی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان سرگرمیوں کا تعلق دیگر غیر قانونی و ملک مخالف عناصر سے بھی ہو سکتا ہے۔سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ولیج ڈیفنس گارڈز کو فعال کرنے، ناکہ چیکنگ سخت کرنے، گشت بڑھانے اور حساس علاقوں میں رات کے وقت نگرانی تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

بعد ازاں بٹال موڑ میں عوامی ملاقات کے دوران ڈی آئی جی نے لوگوں سے امن و امان کے قیام میں پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل کی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کرائی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande