مغربی بنگال: بی جے پی ابتدائی رجحانات میں آگے
کولکاتہ، 4 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات دکھاتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کئی سیٹوں پر برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ مختلف حلقوں سے ابتدائی رپورٹس میں کئی علاقوں میں سخت مقابلے کی ن
مغربی بنگال: بی جے پی ابتدائی رجحانات میں آگے، بھوانی پور میں شوبھیندو آگے


کولکاتہ، 4 مئی (ہ س)۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات دکھاتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کئی سیٹوں پر برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ مختلف حلقوں سے ابتدائی رپورٹس میں کئی علاقوں میں سخت مقابلے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تازہ ترین رجحانات کے مطابق، بی جے پی 121 سیٹوں پر آگے ہے، جب کہ ترنمول کانگریس 87 سیٹوں پر آگے ہے۔

کولکاتہ کے ہائی پروفائل بھوانی پور حلقہ میں بھی بڑا ہنگامہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ دوسرے راو¿نڈ کی گنتی کے بعد، بی جے پی امیدوار شوبھیندو ادھیکاری 1,558 ووٹوں سے آگے ہیں، جب کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پیچھے ہیں۔

جھارگرام ضلع کے گوپی بلبھ پور اسمبلی حلقہ میں، گنتی کے پہلے دور کے بعد، بی جے پی امیدوار راجیش مہتو 4,373 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، جب کہ ترنمول کانگریس کے امیدوار اجیت مہتو کو 2,862 ووٹ ملے ہیں۔ اس طرح بی جے پی امیدوار 1511 ووٹوں سے آگے ہے۔

میدنی پور اسمبلی حلقہ میں دوسرے دور کی گنتی کے بعد بی جے پی امیدوار شنکر گچھیت 2,664 ووٹوں کی برتری کے ساتھ آگے ہیں۔ اسی طرح گڑھبیٹا اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار پردیپ لودھا تقریباً 1500 ووٹوں سے آگے ہیں۔

مغربی بردھمان ضلع کے درگاپور-آسنسول صنعتی علاقے میں بی جے پی کے امیدوار تمام نو سیٹوں پر آگے ہیں۔ اسی طرح مغربی مدنی پور، بانکوڑہ اور جھاڑگرام کے جنگل محل علاقوں میں بی جے پی ترنمول کانگریس سے کافی آگے دکھائی دیتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande