


سیوان، 4 مئی (ہ س)، ضلع میں لینڈ مافیا کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں پولیس نے پیر کی صبح رگھوناتھ پور اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی ایم ایل اے اسامہ شہاب کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ۔ یہ کارروائی سارن کے ڈی آئی جی نیلیش کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پورن کمار جھا کی قیادت میں چلائی گئی۔پولیس ٹیم نے حسین گنج تھانہ علاقہ کے پرتاپ پور واقع ان کے آبائی گھر وار ٹاؤن تھانہ علاقہ کے نیا قلعہ واقع گھر پر ایک ساتھ چھاپہ ماری کی۔ سیوان واقع رہائش گاہ پر تقریباً 40 منٹ تک مکمل تلاشی لی گئی۔چھاپہ ماری کے بعد ڈی آئی جی نیلیش کمار نے واضح طور پر کہا کہ سیوان کے لینڈ مافیا اب شہر چھوڑدیں ، کیونکہ پولیس ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہادیوا تھانہ علاقہ میں ایک ڈاکٹر کی زمین کو ہتھیانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس کی تفتیش کے دوران ایم ایل اے اسامہ شہاب سمیت کئی افراد کے نام سامنے آئے ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق پولیس کو اس معاملے میں کافی شواہد ملے ہیں، جن کی بنیاد پر عدالت سے چھاپہ ماری کے وارنٹ حاصل کرکے کارروائی کی گئی۔انہوں نے اس وقت کسی گرفتاری سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مزید قانونی کارروائی تیز کی جائے گی۔اس چھاپہ ماری مہم میں ایس ڈی پی او اجے کمار سنگھ، گوری کماری، کئی تھانہ انچارجوں اور بڑی تعداد میں مسلح اہلکار شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan