جموں تا سرینگر وندے بھارت ٹرین ،سفر کے لیے مسافروں کی توجہ کا مرکز بنی۔
جموں, 04 مئی (ہ س)۔ جموں سرینگر روٹ پر شروع کی گئی وندے بھارت ایکسپریس کو عوام کی جانب سے شاندار ردعمل ملا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سروس کے ابتدائی دو دنوں میں 8,900 سے زائد مسافروں نے اس ٹرین کے ذریعے سفر کیا۔ حکام نے بتایا کہ افتتاحی روز تقری
Vande bharat


جموں, 04 مئی (ہ س)۔

جموں سرینگر روٹ پر شروع کی گئی وندے بھارت ایکسپریس کو عوام کی جانب سے شاندار ردعمل ملا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سروس کے ابتدائی دو دنوں میں 8,900 سے زائد مسافروں نے اس ٹرین کے ذریعے سفر کیا۔

حکام نے بتایا کہ افتتاحی روز تقریباً 3,925 مسافروں نے سفر کیا، جبکہ 3 مئی کو یہ تعداد بڑھ کر 5,000 سے تجاوز کر گئی، جو اس سروس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔مسافروں کے لیے کرایہ تقریباً 730 روپے مقرر کیا گیا ہے جو فضائی سفر کے مقابلے میں کہیں زیادہ سستا ہے، جہاں جموں اور سرینگر کے درمیان ہوائی کرایہ 4,000 سے 6,000 روپے تک ہے۔

یہ سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین تقریباً 4 گھنٹے 45 منٹ میں جموں سے سری نگر کا فاصلہ طے کرتی ہے، جو سڑک کے سفر کے مقابلے میں زیادہ تیز اور آرام دہ سہولت فراہم کرتی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جدید سہولیات، جی پی ایس بیسڈ مسافر معلوماتی نظام اور بہتر اندرونی ڈیزائن نے مسافروں کے سفر کے تجربے کو مزید بہتر بنایا ہے۔ اس کے علاوہ، آئی آر سی ٹی سی کی جانب سے خصوصی کشمیری ویجیٹیرین مینو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مسافروں کی تعداد مکمل گنجائش تک پہنچ جائے گی، جبکہ یہ ٹرین جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ اور سفری سہولت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande