
نئی دہلی،4مئی (ہ س)۔
صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مرمو نے نائب صدر کی اچھی صحت، لمبی عمر اور قوم کی خدمت میں مسلسل توانائی کی خواہش کی۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائب صدر ملک کو ”ترقی یافتہ ہندوستان“ بنانے کے اجتماعی عزم کو مضبوط کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کی ان کی کوششیں جمہوری اقدار سے ان کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتی ہیں۔
وزیر اعظم نے نائب صدر جمہوریہ کی ہمہ جہت ترقی کے تئیں لگن اور غریبوں اور پسماندہ افراد کے تئیں ان کی حساسیت کو متاثر کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی عوامی زندگی لگن، نظم و ضبط اور واضح مقصد سے چلتی ہے۔ مودی نے نائب صدر کی اچھی صحت، خوشی، خوشحالی اور لمبی عمر کی خواہش کی اور قوم کی خدمت میں ان کے مسلسل تعاون کی ستائش کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ