
کنگسٹن (جمیکا)، 4 مئی (ہ س)۔ جمیکا کے تاریخی 'سبینا پارک' کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان اور جمیکا کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کا ایک نیا باب کھلا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمیکا کے وزیر اعظم اینڈریو ہولنس کی موجودگی میں باضابطہ طور پر ایک جدید ترین الیکٹرانک اسکور بورڈ، جو ہندوستان کی طرف سے ایک تحفہ ہے
انکو پیش کیا۔
اسکور بورڈ کی نقاب کشائی کے دوران، ڈاکٹر جے شنکر نے کھیلوں کو دونوں ممالک کو جوڑنے والی ایک اہم کڑی قرار دیا۔ جمیکا میں اپنے خطاب میں، انہوں نے کہا، ہندوستان اور جمیکا کے تعلقات رنوں ، احترام اور گہری دوستی کی عبارت ہیں۔ یہ اسکور بورڈ مستقبل میں بہت سی شاندار اننگز کا گواہ بنے گا، جس میں ہندوستان اور جمیکا کے درمیان پائیدار دوستی بھی شامل ہے۔
مقام کی تاریخ کو یاد کرتے ہوئے، وزیر خارجہ نے نوٹ کیا کہ اسی زمین — سبینا پارک — پر راہل ڈریوڈ نے سنچری بنائی تھی اور وراٹ کوہلی نے 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ جارج ہیڈلی، مائیکل ہولڈنگ اور کرس گیل جیسے جمیکن کرکٹ کے شہرہ آفاق کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں ہندوستانی شائقین، جمیکا کے
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اپنے وطن کے کھلاڑیوں کی طرح ہی کرتے ہیں۔
ڈاکٹر جے شنکر نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نہ صرف جشن کے اوقات میں بلکہ چیلنجنگ ادوار میں بھی - جیسے کہ طوفان اور کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران - ادویات اور ویکسین فراہم کرکے جمیکا کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر اعظم اینڈریو ہولنس کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، ڈاکٹر جے شنکر نے اس وقت ہندوستان میں جاری اہم تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خاص طور پر بنیادی ڈھانچے، انسانی ترقی اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی حکمرانی کے شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کو اجاگر کیا۔ جغرافیائی فاصلے کے باوجود دونوں ممالک اپنی مشترکہ امنگوں اور جدوجہد کے ذریعے گہرائی تک جڑے ہوئے ہیں۔
اس موقع پر قائد حزب اختلاف مارک گولڈنگ، وزیر اولیویا گرینج، جمیکا کی وزیر خارجہ کامینا جانسن اسمتھ، جمیکا کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ڈونووین بینیٹ، دونوں ممالک کے ہائی کمشنرز کے علاوہ دیگر معزز مہمان، کرکٹرز اور کرکٹ کے شائقین بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد