بہار کے روہتاس میں سڑک حادثہ، پانچ افرادکی موت
روہتاس، 4 مئی (ہ س)۔ بہار میں روہتاس ضلع کے دینارا تھانہ علاقہ کے تحت مٹھیا گاؤں میں گذشتہ دیر رات سڑک حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں سے ایک کیمور ضلع کے بھگوان پور کا رہنے والا تھا، جبکہ دوسرا نٹوار تھانہ علاقہ کے مشروالیہ
بہار کے روہتاس میں سڑک حادثہ، پانچ افرادکی موت


روہتاس، 4 مئی (ہ س)۔ بہار میں روہتاس ضلع کے دینارا تھانہ علاقہ کے تحت مٹھیا گاؤں میں گذشتہ دیر رات سڑک حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں سے ایک کیمور ضلع کے بھگوان پور کا رہنے والا تھا، جبکہ دوسرا نٹوار تھانہ علاقہ کے مشروالیہ رہائشی تھے۔ باقی تین لوگ دنارا کے مٹھیا گاؤں کے رہنے والے تھے۔تمام لوگ آپس میں رشتہ دار تھے۔ تھانہ انچارج دھرمیندر پرساد نے بتایا کہ تمام لوگ چناری کے لودھی گاؤں میں اشوک کمار کی بیٹی کا تلک چڑھا کر گاؤں لوٹ رہے تھے۔ گاؤں کے قریب موڑ پر کھڑی کی گئی بس اور پک اپ کو بے قابو کنٹینر نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں پانچ لوگوں کی موت اور دس لوگ زخمی ہوگئے ۔ کنٹینر کو ضبط کر لیا گیا ہے ، جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔ مرنے والوں میں 45 سالہ اشوک کمار سنگھ ،مٹھیا گاؤں،35 سالہ پنٹو کمار، مٹھیا گاؤں، 38 سالہ رامیشور سنگھ ،مٹھیا گاؤں، نٹوارہ تھانہ علاقہ کے مشروالیہ رہائشی 20سالہ چھوٹو کمار اور کیمور ضلع کے بھگوان پور رہائشی 44 سالہ رام برت سنگھ شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande